دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

جام پور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پو ر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تمام محکموں کو ناگہانی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ٹڈی دل کے کنٹرول اور تدارک کیلئے محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کا کردار قابل تحسین ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ڈائریکٹر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی طارق فاروقہ اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر

پی ڈی ایم اے حافظ ممتاز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران ممکنہ سیلاب کے پیش نظر رود کوہی نالوں

اور دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ہمارا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔متعلقہ اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ ناگہانی آفات کی صورت میں نقصان کم سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ

سماجی تنظیمیں بھی قدرتی آفات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ سیلاب کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔

اسی سلسلہ کے پیش نظر پچھلے ماہ تمام متعلقہ اداروں نے مل کر دریائے سندھ کے نزدیک بے

نظیر برج پر فرضی مشقیں کی ہیں۔ ان مشقوں میں ریسکیو1122، سول ڈیفنس،

ریونیو، پولیس ،سماجی تنظیمیں اور انصاف ٹائیگر فورس نے بھی حصہ لیا۔


جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

کمیٹی کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے۔ لوگوں کو ان کے حقوق کی آگاہی کے لئے اس کمیٹی کو تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ کمیٹی قومی اور بین الاقوامی حقوق کے مسائل پر اپنا کردار ادا کرے گی۔

حقوق کے حوالے سے یہ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد، ڈی ایس پی جان محمد، سپر نٹنڈنٹ جیل،

سی ای او صحت و تعلیم، اور ایڈوکیٹ شفیق الرحمان موجود تھے

About The Author