گھوٹکی/ مرغا حراست میں
جروار پولیس کے ہاتھوں گرفتار مُرغے کی آٹھ ماہ گذر جانے کہ بعد بھی ضمانت نہ ہوسکی،
مرغے کی دیکھ بھال اہلکاروں کے لیے درد سر بن گئی.
کچھ عرصہ پہلے گھوٹکی کے تھانہ جروار کی پولیس نے علاقے میں مرغوں لڑائی پر چھاپہ مار کر
لڑائی پر شرط کھیلنے والے جواریوں کو گرفتار کر کہ ایک مرغا بھی برآمد کیا تھا،
پولیس کی جانب سے درج کیے جانے والے مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری کے
ساتھ مرغے کی برآمدگی بھی ظاہر کی گئی،
مقدمہ عدالت جانے پر ملزمان کو رہائی تو مل گئ مگر مرغے کو نہیں مل سکی
جس کے باعث گذشتہ آٹھ ماہ سے مرغا تھانہ جروار پولیس کی حراست میں ہے،
اہلکاروں کے مطابق مرغے کو مقدمے کی ہر شنوائی پر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے جبکہ تھانے میں مرغے کو باندھے رکھنے سے خوف بھی رہتا ہے کہ
کوئی جانور اسکو نقصان پہنچائے، اہلکاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ
مرغے کی خوراک کا بھی انہیں خیال رکھنا پڑتا ہے.
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،