نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپان کے تعاون سے کراچی میں نصب کیا جانے والا ڈوپلر ریڈار فعال نا ہوسکا

کورونا وائرس کی وباء کے باعث جاپانی ماہرین کی ٹیم وطن واپس جاچکی ہے

جاپان کے تعاون سے کراچی میں نصب کیا جانے والا ڈوپلر ریڈار فعال نا ہوسکا۔

کورونا وائرس کی وباء کے باعث جاپانی ماہرین کی ٹیم وطن واپس جاچکی ہے۔

ریڈار کی مدد سے شہر قائد میں بادلوں کی پیمائش کے ساتھ ساتھ سمندری طوفانوں کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کو جدید ٹیکنالوجی تو میسر آگئی لیکن اس کا بروقت استعمال ممکن نا ہوسکا۔۔

بادلوں میں بارش کی مقدار اور سمندری طوفان سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کرنے کے لیے محکمہ موسمیات کے دفتر میں نصب کیا گیا

ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار فعال نا ہوسکا۔ ریڈار کو ایک ارب اٹھاون کروڑ روپے کی لاگت سے جاپانی حکومت کے تعاون سے نصب کیا گیا تھا۔کورونا وباء کے بعد مارچ میں

جاپانی ماہرین کی ٹیم واپس اپنے وطن روانہ ہوگئی۔

ریڈار ٹاور کی اونچائی 78 میٹر ہے۔ جو 4 سو کلو میٹر سے زائد تک کے علاقے میں موسم کا پتہ لگا سکتا ہے۔

حالات میں بہتری کے بعد جاپانی ماہرین کی پاکستان واپسی ممکن ہوسکے گی۔

اس کے بعد پہلے مرحلے میں ریڈار کے درست کام کرنے کی جانچ مکمل کی جائے گی۔

About The Author