ڈیرہ غازیخان
:چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے تاجر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں اور جنوبی پنجاب کے سب سیکرٹریٹ کے قیام کو صوبہ کی طرف پہلا قدم سمجھتے ہو ئے خوش آئندہ قرار دیتے ہیں
سب سیکرٹریٹ کے قیا م سے اس خطہ کے مسائل لاہور کے بجائے اپنے علاقہ میں حل ہو سکیں گے وہ گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے انجمن تاجران کے چارو ں اضلاع کے عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئر مین ممتاز بابر،
جنوبی پنجاب کے چیئر مین مرزا اعجاز علی بیگ،ملتان کے سینئر نائب صدر شیخ فیصل سعید،انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان کے صدر جان عالم لغاری،چیئر مین رانا نذیر احمد،ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،ضلعی جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل،مظفر گڑھ کے صدر سید امیر حسین،
ملک جاوید اختر،جنرل سیکرٹری شیخ محمد عامر سلیم،لیہ کے صدر ملک محمد مظفر دھول،جنرل سیکرٹری شیخ کاشف منظور،شیخ کمال الدین،نائب صدر چوہدری محبوب،جوائنٹ سیکرٹری مہر جاوید اسلام،ضلع راجن پور کے صدر علاؤ الدین مزاری اور دیگر تاجر رہنماء اجلاس میں شریک تھے
اجلاس میں ڈیرہ ڈویژن کے تاجر رہنماؤں نے خواجہ محمد شفیق کی تاجر کاز کے لئے پچاس سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قیادت میں تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدو جہدجاری رکھتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ
ہفتہ اور اتوار کے لاک ڈاؤن کو ختم کیا جا ئے اور جمعہ کے روز چھٹی کا اعلا ن کیا جا ئے کرو نا وائرس کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہیں کاروباری سرگرمیاں اور معیشت میں بہتری کے لئے چھوٹے تاجروں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جا ئیں اجلاس نے متفقہ قرارداد کے ذریعے
میپکو چیف انجینئر طاہر محمود سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے اور گرمی میں عوام کو فوری ریلیف کے لئے متبادل ٹرانسفارمرز وافر مقدار میں متعلقہ سرکلز کو فراہم کئے جا ئیں
اجلاس میں پی ایچ اے کی طرف سے تعارفی بورڈ پر ٹیکس کے نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا گیا اوراس کی مکمل مخالفت کا اعلان کیا گیا
اجلاس میں کرو نا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کر نے کے لئے خواجہ محمد شفیق چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران نے ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ
انتظامیہ بھی اس سلسلہ میں تاجروں کے ساتھ باہمی تعاون سے اقدامات کرے ناجائز جرمانے نہ کئے جا ئیں پہلے ہی تاجر برادری پریشان ہے
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے چاروں اضلاع میں سرکاری نرخ پر آٹا کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کردئیے۔
کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ خود اس معاملہ کی نگرانی کریں ڈویژن میں کسی بھی علاقے میں آٹا کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیا جائے۔سیل پوائنٹس چیک کئے جائیں آٹے کا معیار جانچنے کے ساتھ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور مقدمات درج کرادئیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور اعظم خان گوپانگ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بتیس،بتیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
اسی طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد طارق نے انڈے مہنگے داموں فرخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ سٹی تونسہ شریف میں استغاثہ جمع کرادیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تونسہ ملک کلیم کوریہ نے ناجائز منافع خوروں کو چار،چار ہزار روپے اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی
ڈیرہ غازی خان علی عباس کھوسہ نے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے شہر میں صفائی،سیوریج مسائل کے جائزہ اور بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات کادورہ کیا
انہوں نے کارپوریشن کی مشینری کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ بارش میں کارپوریشن عملہ کو مزید محنت اور مستعدی سے کام کرنا ہوگا۔
ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل کرکے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کی جائے۔ڈسپوزل ورکس کی مشینری کومکمل گنجائش کے ساتھ چوبیس گھنٹے چلایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوڑا کیلئے کنٹینرز کی تیاری جلد مکمل کرکے شہر کے مختلف مقامات پر رکھے جائیں اور روزانہ کی بنیاد کوڑا دانوں کو صاف کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کارپوریشن میں شکایات سیل کو فعال کیا جائے اور عوامی مسائل فوری حل کئے جائیں۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک مویشی منڈیوں کے ساتھ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں بھی مویشیوں کو چیچڑ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کررہا ہے
ویٹرنری آفیسر تحصیل کوہ سلیمان نجیب اللہ لغاری نے بتایا کہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے ساتھ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پیدل جاکر
مویشیوں کی ویکسی نیشن،علاج معالجہ اور چیچڑ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔قربانی کے جانوروں کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں
۔کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مویشیوں کو چیچڑ سے پاک کیا جاتا ہے جس کیلئے سپرے یقینی بنایا جارہا ہے۔
ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ لغاری نے بتایا کہ تحصیل کوہ سلیمان کے مکینوں کی اکثریت کا ذریعہ معاش مویشی پالنا ہے
موسمی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے مویشی کو پالا جاتا ہے جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک آگاہی مہم بھی چلاتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ظفر خان کھوسہ ایڈووکیٹ کے والد غلام مرتضی خان کھوسہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے
ہیں جن کی نماز جنازہ کلیتہً البنات خیابان سرور میں ادا کی گئی
جس میں وکلاء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی
بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
ڈیرہ غازیخان
تھانہ چوٹی پولیس کی بروقت کاروائی 8 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چوٹی کو مسمی ریاض حسین نے بیان دیا کہ
ملزم عنایت اللہ ولد پٹھان قوم جوگیانی نے میرے بھانجے ارشد حسین جو کہ بھیڑ بکریاں چراتا ہے سے زبردستی زیادتی کی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ چوٹی کرم الہی نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کر لیا ہے
ملزم کے خلاف تھانہ چوٹی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی جاری ہے
ایس ایچ او تھانہ چوٹی کرم الٰہی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کیمطابق
مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس خدمت مرکز تونسہ کا وزٹ کیا۔پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا ہے۔
مشکل کے اس وقت میں خدمت مراکز پر عوام کو بہرین سہولیات مہا کی جا رہی ہیں۔اس طرح کی سہولیات سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جا سکے گا۔
حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی SOP پر مکمل عمل کرنے اور اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی۔
پولیس خدمت مرکز میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں تاکہ
ان کو تھانہ کے بار بار چکر نہ لگانا پڑے۔جہاں پر عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے 14 سہولیات جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ،
جنرل پولیس ویری فکیشن، وہیکل کلئیرنس سرٹیفکیٹ، گمشدگی دستاویزات، جرم کی اطلاع، قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین، FIR کی کاپی،
اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم وغیرہ شامل ہیں ڈی پی او نے کہا کہ
پولیس خدمت مرکز میں با اخلاق عملہ تعینات ہے جو روزانہ کی بنیاد پر عوام کو بھر پور خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ملک اسحاق مہر نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے
ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے عوام کو ٹریفک پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہے ڈیرہ غازی خان چاروں صوبوں کے سنگم میں ہونے کی وجہ دوسرے صوبوں سے جو ٹریفک پنجاب میں داخل ہوتی ہے
وہ سب سے پہلے ڈی جی خان میں داخل ہوتی ہے ٹریفک پولیس کی بھی وہی ذمہ داری بنتی ہے جو پنجاب پولیس کی بنتی ہے ٹریفک پولیس اپنی ڈیوٹی کے دوران دوسرے صوبوں سے آنی والی گاڑیوں کے
کاغذات چیک کرتی ہے چیکنگ کے دوران اکثر گاڑیاں چوری کی یا نان کسٹم پکڑی جاتی ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے
جب کسی کو پولیس پکڑتی ہے تو وہ فوراً الزام رشوت کا لگا کر ٹریفک پولیس کو بدنام اور بلیک میل کرتا ہے جو سراسر غلط ہیڈرائیونگ لائسنس پوری جانچ پڑتال کے بعد بنائے جاتے ہیں
کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے نہ ان کا ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے نہ ان لائن سوال پوچھے جائیں جب وہ اس ٹریفک قوانین میں فیل ہو جاتے ہیں
تو ٹریفک پولیس پہ فوری رشوت کا الزام لگا دیا جاتا ہے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ملک اسحاق مہر نے بتایا کہ ہم لوگ کرونا وبا ہو نے کے باوجود آئی جی پنجاب کے حکم پہ
ایس او پی پر پورا پورا عمل کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنا رہے ہیں
عوام کو چاہے ہمارے پاس خود آئیں اور اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں ہم عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
جعلساز، ملاوٹ مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈی جی خان اور بہاولپور میں ملک کولیکشن سنٹر سمیت دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی
دوران چیکنگ 100 لیٹر ڈرنکس، 18 کلو ویجیٹبل گھی اور 10 کلو مٹھائی ضبط200 کلو آئس کریم، 24 کلو سوڈا واٹر بوتلیں اور 8 کلو رنگ دار پاپڑ تلف 200 کلو آئس کریم، 24 کلو سوڈا واٹر بوتلیں
اور 8 کلو رنگ دار پاپڑ تلف کر دیئے گئے مظفرگڑ ھ میں جہانگیر فوڈز پاپڑ فیکٹری رینسڈ آئل کے استعمال، بائیو ڈیزل کمپنی کے ساتھ الحاق نہ ہونے پر سربمہر،
علی پور میں واقع راجا چکن شاپ دی گئی ہدایت پر عمل نہ کرنے، سلاٹرنگ کونز نہ ہونے پر سربمہر، راجن پور میں ذیشان گل فوڈز ملاوٹی سرخ مرچ کی فروخت،
ٹیسٹ فیل ہونے پر سربمہر کر دی گئی اسی طرح ڈی جی خان میں کاظم کریانہ اور مظفرگڑھ میں راجہ چکن شاپ کو سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ گرمیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے پھل اور
سبزیوں کا استعمال لازمی کریں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکسپائرڈ، ملاوٹی اشیاء کی ترسیل کو ہر صورت ناکام بنائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق نے ہا ئی وے پر تعیناف سپیڈ کیمرہ ٹریفک سٹاف کو چیک کیا۔
اس مو قع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ اوور سپیڈ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
کسی بھی ملک میں ٹریفک کا نظام ہی اس کے شہریوں کے رویوں کا بہترین عکاس ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ اب اوور سپیڈ گاڑیوں ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں
اس سے جہاں ان کی جان کو خطرہ ہوتا ہے وہیں دوسرے عوام کو بھی نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے ڈی پی او اختر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ
ہم عوام الناس کے محافظ ہیں ٹریفک اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آ ئیں جبکہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں
اگر کوئی ٹریفک اہلکار کرپشن کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ