مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ کویڈ 19وائرس سے بچاو کے لئے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

فیس ماسک پہنیں ،سینی ٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی فاصلوں پر عمل کرتے ہوئے تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

یہ باتیں انہوں نے حکومتی جاری کردہ ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل جام پور کی مارکیٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی 2دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

انہوں نے تمام دکان داروں کو سختی سے ہدایت کی کہ عید الالضحیٰ کی آمد کے پیش نظر خریداروں کے رش کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد بہت ضروری ہے

کیو نکہ کورونا وائرس رش کے دوران زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔ایس او پیز پر عمل کر کے وبا سے بچا جا سکتا ہے۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول جام پور کا تفصیلی دورہ کیا ۔

اس دوران انہوں نے اسکول کی صفائی اورکویڈ 19کی ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہth 9کلاس میں بچیوں کے نئے داخلے کئے جائیں اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے ۔

اسکول میں فیس ماسک ،سینی ٹائزر کا استعمال اور ہاتھ دھونے کے لئے پانی اور صابن کا بندوبست ہونا چاہئے۔

اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ کی جائے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجن پور فہد بلوچ کو فوری طور پر اکیڈملک بلاک اور لیب بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان اور پرنسپل ڈی پی ایس نوید قمر بھی موجود تھے۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لوگوں کی سہولیات

  کے  لئے ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔اب ہماری ذمہ داری ہے کہ

ان منصوبوں کی نگرانی کریں ۔تحصیل جام پور میں جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل جام پور میں بھٹی چوک پر جاری سیوریج کے کام کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجن پور فہد بلوچ اور ایکسین پبلک ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبہ جات بارے مکمل بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جام پور ،

تنزیل الرحمان علوی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

مون سون بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلاب سے بچاو کے لئے ایری گیشن سمیت تمام محکمے الرٹ رہیں۔

سیلاب کی آمد کی قبل از وقت اطلاع کے نظام کو موثر بنایا جائے ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ایکسین انہار راجن پور حسن مرتجز سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاﺅ کے صورت حال بارے بریفنگ لیتے ہوئے کہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پانی کے بہاﺅ اور گیج پر مسلسل نظر رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔


جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر جانوروں کی قربانی کے دوران خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ بنانے کے لیے کورونا وائرس سے بچاوکی حکومتی

ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔ ہمارا مقصد لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔ علاوہ ازیں جانوروں کی خرید وفروخت کے دوران بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

یہ باتیں انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ راجن پور کے زیر اہتمام حکومتی ایس او پیز کی آگاہی بارے منعقدہ سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مختیار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

گزشتہ برس1.5روپے کی کھالیں ضائع ہو گئی تھیں۔ قربانی کی کھالوں کو ضائع مت ہونے دیں۔ کھالوں کو دھوپ اور گرمی سے بچائیں۔ بغیر نمک لگی کھال چار گھنٹے بعد ضائع ہو جاتی ہے۔

آگاہی سیمینار میں ڈاکٹر سید فرحت عباس، ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈاکٹر محبوب علی، ڈاکٹر علی ارسلان کے علاوہ شہریوں، قصائیوں اور کھالوں کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کے اختتام پر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے آڈیو پیغام شرکا کو سنایا گیا اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔۔۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے بعض سیاسی جماعتیں

اپنی کرپشن اور لوٹ مار کی داستانوں پر پردہ ڈالنے کے لیے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہیں ۔

مگر وہ کبھی بھی پاکستان تحریک انصاف میں دراڑ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری جماعت متحد ہے اور پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنی لیڈرشپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہAPC کے نام پر مفاد پرستوں کا ٹولہ اکٹھا ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل نہیں، ملکی مفاد اور ترقی نہیں،بلکہ اپنی کرپشن اور لوٹ مار کو چھپانا اور اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ APC باتیں کرنے والے اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں اور اقتدار کے حصول کے لیے یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ، چاہے اس سے ملک میں انتشار پھیلے یا ملکی مفاد کو نقصان پہنچے۔

لیکن ا ب ان کو یہ بات واضح کر لینی چاہیے کہ پاکستان تحریک ا نصاف کی حکومت کسی پراپیگنڈہ سے بلیک میل نہیں ہوگی۔

غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا یہ اتحاد حکومت کے لیے پانی کا بلبلہ ہے۔

ان جماعتوں کا آپس میں اتحاد بنے یا نہ بنے، اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا

اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔


: راجن پور

راجن پور شہر میں عدلیہ اور انتظامیہ کے سایہ میں واقع سدرہ گارڑن کالونی میں سیورج لاین بند ہونے سے سیورج کا گندہ پانی راستوں پر بہنے لگا ہے۔

سیورج کا گندہ پانی مین ہولوں سے باہر نکل کر گلیوں میں پھیل رہا ہے جس سے مکینوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے نہ صرف عوام کا گزرنا دشوار ہے بلکہ انتہائی تعفن ہے کہ سانس بھی لینا محال ہے اور پورا ماحول خراب ہوچکا ہے۔ بہت ہی ابتر حالت ہے۔

مقامی بلدیہ کے افسران و ڈپٹی کمشنر ضلع راجن پور کو بھی متعدد بار زبانی و تحریری درخواستوں کے باوجود چھ ماہ سے زاید عرصہ گزر جانے پر بھی کویء

شنوائی نہ ہویء ہے۔ سدرہ گارڑن کالونی کے رہائشی کنور ہارون رشید طالب الرحمان چوہدری عامر عبداللہ پچار ایڈووکیٹ راوء محمد خضر حیات خاں

کنور محمد طارق محمد نعیم کنور مزمل ہارون سلیم فوجی اور دیگر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ڈی سی ضلع راجن پور سے فوری نوٹس لینے اور مسلہُ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

%d bloggers like this: