دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان،

چوک کمہارانوالا پر واقع نجی بنک میں کروڑوں روپے کا سونا اور نقدی لوٹنے کا معاملہ

 متاثرین کا نقصان کا مکمل ازالہ نہ ہونے پر نجی بنک انتظامیہ کے خلاف احتجاج

 مظاہرین نے نجی بنک کی ابدالی پر واقع مین برانچ کے سامنے روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا

 احتجاج میں خواتین بھی شریک ، مظاہرین کی بنک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

 ہمارے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائے ، ورنہ احتجاج جاری رکھیں گے ،

 بنک لاکرز میں پڑا 40 کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی ڈاکو لوٹ کر لے گئے تھے،

 بنک کی جانب سے صرف 10 ، 10 لاکھ روپے دینے کا کہا جا رہا ہے ،

    حکومت اس معاملے کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلوائے،


ملتان:

ملتان میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

مظاہرین نے 15 اگست کو سکول کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ

اگر سکول نہ کھولے گئے تو حکومتی احکامات کے بغیر سکولز کھول لینگے

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سکول کھولنے کے مطالبے کو لے کر سڑکوں پر آ گئے،

سکول ٹیچرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں پرائیویٹ سکولز ٹیچر،خواتین ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ مظاہرین نے 15 اگست کو سکولز کھولنے کا مطالبہ کیا،

احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے پلے کارڈ پر سکولز جلد کھولنے کا مطالبہ درج تھا،

مظاہرین نے کہا کہ حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے سکول کھول کر ہمارا روزگار بحال کرے

About The Author