دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ماحول کی بہتری کیلئے مصنوعی جنگل اگانے کے منصوبے کا آغاز

پینتیس اقسام کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار چھ سو پانچ درخت لگائے جائیں گے

لاہور میں ماحول کی بہتری کیلئے مصنوعی جنگل اگانے کے منصوبے کا آغاز ہو گیا

جاپانی طریقہ کار کے تحت پارکس اور سڑکوں کے گرد پینتیس اقسام کے پودے لگائے جا رہے ہیں

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کا مشن،، لاہور میں ایک سو چون کنال پر میاواکی جنگلات لگانے کا کام جاری،،

پینتیس اقسام کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار چھ سو پانچ درخت لگائے جائیں گے

شہر میں سب سے بڑا میاواکی جنگل کینال روڈ پر فتح گڑھ تا ہربنس پورہ پچاس کنال اراضی  پر لگے گا،

جس میں پینتالیس ہزار درخت لگائے جائیں گے،، جیلانی پارک، گلشن روای، گرین ٹاؤن، سبزہ زار اسکیم،  گلبرگ، جلو گارڈن، تاج باغ،

ریلوے اسٹیشن، شادمان، گلشن راوی، جوہرٹاؤن اور  شاہدرہ سمیت باون مقامات پر مصنوعی جنگل لگے گا

طارق علی بسرا، ڈی جی پی ایچ اے،، اس میں جامن، شہتوت کے علاوہ سایہ دار پودے ہوں گے جو تین سال میں درخت بن جائیں گے

میاواکی جنگل اگانے کا منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

مصنوعی جنگل لگنے سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی وہیں شہر کی خوب صورتی میں بھی اضافہ ہو گا ۔

About The Author