نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یو ایس ایڈ کے نئے قائم کئے گئے اسکولوں کو نجی شعبے کو دینے کے معاہدے پر دستخط

۔یہ معاہدہ حکومت سندھ سی ایف سی اور ہینڈز کے درمیان 10 سالوں کے لیے طے پایا ہے

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں یو ایس ایڈ کے نئے قائم کئے گئے 71 اسکولوں کو نجی شعبے کو دینے کے معاہدے پر دستخط ہوئے

۔یہ معاہدہ حکومت سندھ سی ایف سی اور ہینڈز کے درمیان 10 سالوں کے لیے طے پایا ہے

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں سندھ حکومت ملک میں سب سے بہتر کام کر رہی ہے اور یہ 71 اسکول یو ایس ایڈ کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت قائم کیے گئے ہیں

ان کا کہنا تھاکہ آمریکن حکومت کی طرف سے یہ اسکول حکومت سندھ کو تعلیم کی بہتری کیلئے ایک تحفہ ہے ان اسکولز کو قائم کرنے کیلئے آمریکا نے 159.2 ملین ڈالرز جبکہ سندھ حکومت نے 10 ملین ڈالرز کا خرچہ کیا ہے

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ اس وقت تک صوبے بھر میں 70 اسکول تعمیر ہوچکے ہیں، جن میں 43 اسکول سندھ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے چلا رہی ہے

آج کی تقریب میں 70 اسکولوں کا انتظام نجی شراکت داروں کو دینے کا معاہدہ ہوا، اس موقع پروزیر تعلیم سعید غنی کا کہناتھاکہ ان 70 اسکولوں میں سے 25 نئے اسکول صوبے کے 5 اضلاع میں ہیں

یہ 25 اسکول دادو، قمبر- شہدادکوٹ، کراچی اور لاڑکانہ میں ہیں، کی مشن ڈائریکٹر جولی کونین کا کہنا تھاکہ حکومت سندھ تعلیم پر خاص توجہ دے رہی ہے

اور حکومت سندھ نے نجی شعبے کے تعاون سے تعلیم کے شعبے میں اہم پیش رفت کی ہے تقریب میں وزیرتعلیم سعید غنی،

چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم،سیکریٹری تعلیم احمد
بخش ناریجو اور دیگر نے شریک تھے۔

About The Author