کراچی میں سیلون اور بیوٹی پارلرز سے وابستہ خواتین نے کاروبار کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر کاروبار کی طرح انہیں بھی ایس او پیز کے تحت کام کی اجازت دی جائے۔
طویل بندش سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ سیلون اور بیوٹی پارلرز مالکان اور ورکرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاج۔
پاکستان بیوٹی یونٹی کے عنوان سے مظاہرے میں سیلون اور بیوٹی پالرز سے وابستہ خواتین نے حصہ لیا ۔معروف ماڈل اور بیوٹیشن نادیہ حسین کا کہنا تھاکہ دیگر کاروبار کی طرح انہیں بھی ایس او پیز کے تحت کام کی اجازت دی جائے۔
نادیہ حسین ،ماڈل
مظاہرے میں شریک خواتین نے کہا کہ نہ صرف سیلون بلکہ کاسمیٹک تیار کرنےوالی کمپنیز بھی خسارے میں ہیں۔ لوگوں کو فاقہ کشی سے بچانے کے لئے جلد از جلد سیلون کھولنے کی اجازت دی جائے۔
مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں کمی کے بعد لاک ڈائون کاخاتمہ اور انہیں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،