دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایران :جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات دینے والے مخبر کو پھانسی

جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور ان کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کرتا تھا۔

ایران نے امریکی  سی آئی اے کو جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات دینے والے مخبر کو پھانسی دے دی۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق آج علی الصبح امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ محمود موسوی ماجد پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکا کے لیے

جاسوسی کر رہا تھا اور مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر

جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور ان کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کرتا تھا۔

 رواں برس 3 جنوری کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے

About The Author