بڑی عید کی بڑی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
شہری جانوروں کی خریداری کے ساتھ قربانی پر
گوشت بنانے کیلئے چھریاں، بغدے تیز کرانے اور خریدنے کیلئے بھی بازاروں کا رخ کر رہے ہیں
دکاندار کہتے ہیں اس بار پہلےجیسا کام نہیں
جوں جوں عید الاضحی قریب آ رہی ہے، تیاریاں زور پکڑ رہی ہیں
کوئی بکرا یا بیل خرید کر گھر آ رہا ہے تو کوئی قصابوں کی بکنگ میں مصروف
جانور ذبح کرنے کیلئے چھریاں اور بغدے تیار کرنے کا سلسسلہ بھی جاری ہے
، شہری، چھریاں خریدنے اور تیز کروانے کے لیے بازار میں آیا ہوں ہو اللہ ہماری قربانی قبول کرے
دکاندار کہتے ہیں ہمیشہ بہت رش ہوا کرتا تھا اس سال کام بہت کم ہے
دکاندار،تیس سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اس کام سے منسلک ہوں۔۔
لوگوں کی کوشش ہوتی ہے دیسی چھریاں اور ٹوکے بنوائیں ۔ موجودہ حالات میں میں ہمارے مالی حالات بہت متاثر ہوئے ہماری تو کوئی عید ہی نہیں
شہریوں کے مطابق سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے اوزار اس لئے تیز کراتے ہیں کہ جانور کو تکلیف کا احساس کم ہو
عید کے روز مزیدار پکوان تیار کرنے کے لئے سب سے اہم مرحلہ جانور کی قربانی اور گوشت بنانے کا ہوتا ہے، اس کام کو آسان بنانے کیلئے شہری چھریاں تیار کرانے میں مصروف ہیں ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،