نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں جدید بس ٹرمینل کا تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے جگہ کی تیاری کیلئے پہلے سے موجود عمارتوں کو منہدم کرادیا

اور بس ٹرمینل کی بنیادوں کیلئے کھدائی شروع کرادی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

بس ٹرمینل کی تعمیر تقریبا تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور قلیل مدت میں منصوبہ کو مکمل کرایا جائیگا

بس ٹرمینل میں پارکنگ،واشنگ ایریا،مرد و خواتین انتظار گاہ تعمیر ہوں گی۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قربانی کے جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا جارہا ہے

جس کیلئے ضلع کے داخلی و خارجی مقامات اور صوبائی سرحدوں پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں تعینات کردی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین کی زیر نگرانی ضلع کی حدود میں داخل ہونے والے ہر جانور پر سپرے کیا جارہا ہے

مویشیوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں

سرحدی چیک پوسٹ بواٹہ،ترنمن کے علاوہ غازیگھاٹ،ضلع کونسل چیک پوسٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

بورڈ کے واجبات اور فیس کی ادائیگی کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ بنک برانچ اوپن کردی گئی ہے

پیر سے جمعہ تک نو بجے صبح سے پانچ بجے شام تک کھلی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ میں ڈیپارٹمنٹل ویری فیکیشن،ائی بی سی ویری فیکیشن،این او سی،اسناد لینے،رزلٹ کی معلومات،سابقہ رزلٹ کی او پی جمع کرانے اور دیگر امور کیلئے بورڈ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے مزید بتایا کہ برانچ سمیت دیگر شعبوں کے عملہ کو پابند کردیا گیا

ہے کہ سائلین اور امیدواروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں شیخ امجد حسین نے امیدواروں اور سائلین سے بھی درخواست کی کہ

وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کی ایس او پیز پر عمل کریں ماسک،

گلوز کے پہننے کے ساتھ بورڈ کے داخلی گیٹ پر متعین عملہ سے ٹمپریچر چیک کرانے کے

ساتھ ھینڈ سینیٹائز کا استعمال کیا جائے۔بورڈ کی حدود میں غیر ضروری افراد داخل نہ ہوں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر کہا ہے کہ عوامی مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کریں گے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے

شہر کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا

اس موقع پر انکے ہمراہ چیف آفسر کارپوریشن افتخار علیانی اور چیئرمین بیت المال محمد حسین خان نیازی دیگر موجود تھے وزیر مملکت نے انٹرلنک جدید سٹی ٹرمینل بس سٹینڈ پر جاری تعمیراتی عمل کا دورہ

بھی کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر رکھنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ سے عوام کو

بہترین اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی اسی طرح انہوں نے پل ڈاٹ پر جاری تزئین و آرائش اور ٹریفک کے بے ہنگم نظام کو بہتر کرنے کے سلسلے میں جاری کاموں کا معائنہ بھی کیا

انہوں نے مانکہ کینال کی خوبصورت بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا اور سڑیٹ لائٹس لگانے کی

ہدایات کیں انہوں نے تھانہ سول لائن تا گھنٹہ گھر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے فوری کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

گھنٹہ گھر تا سول لائن روڈ پر عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے لہٰذا اس کی تکمیل ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کریں گے انہوں نے عوامی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے

لنک روڈ پر ایسفالٹ کا کام شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں وفاقی وزیر مملکت نے کلمہ چوک تا ارشاد نوحی پارک بینک روڈ کی کارپیٹنگ کے کام کا جائزہ لیا

اور معیار کو چیک کرتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ نے کارکنان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں گیارہ روزکے کامیاب احتجاجی کیمپ کی وجہ سے حکومت کو

ملتان کی مرکزی حیثیت تسلیم کرنا پڑی اور مکمل سیکٹریٹ ملتان میں بنانے کا اعلان کرنا پڑا حالانکہ ہمارا بنیادی مطالبہ 23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہے

جس کیلئے ہم گزشتہ کئی دھائیوں سے جدوجہد کر رھے ھیں اور کرتے رہیں گے۔ سرائیکی خطہ کے عوام کے حقوق کی بازیابی صوبہ سرائیکستان کے قیام سے ھی ممکن ھے آل سرائیکی پارٹیز کانفرنس کے

انعقاد کے مشاورتی اجلاس کی وجہ سے جسمیں تمام سرائیکی پارٹییوں کو مشترکہ أحتجاجی جدوجہد پر قائل کیا جائے گا

احتجاجی کیمپ موخر کر رھے ھیں ڈیرہ غازی خان میں ہائیکورٹ بنچ کا قیام انٹرنشنل ائیرپورٹ کا اجراء خواتین یونیورسٹی میڈیکل یونیورسٹی ڈیرہ کشمور سی پیک روڈ کی تعمیر کیڈٹ کالج کا

اجراء فوری طور پر کیا جائے اس موقع پر عبدالمجید لنگاہ،فیصل لنگاہ احسان چنگوانی،

مرید لنگاہ، جعفر لنگاہ، فداحسین خان لنگاہ، طاہر طیب ایڈوکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اشفاق احمد خان لودھی کا مارکنگ سنٹرز ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ،مارکنگ کا عمل معیاری اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مارکنگ کے عمل کے

دوران کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے پر چیئر پرسن ڈیرہ بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی اور سیکرٹری عبدالوحید قیصرانی کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے

خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر دیگر بورڈ بھی اسی طرح ایس او پیز پر عمل پیرا ہونگے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اشفاق احمد خان لودھی نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام

میٹرک سالانہ امتحان2020مارکنگ سنٹرز کا اچانک دورہ کیا اور معائنہ کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے

مارکنگ کروانے پر چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا، کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی اور سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ

کورونا عالمی وبا ہے جس سے بچنے کے لیے ہم سب کو ٹیم کی طرح مل کر اور سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا مارکنگ کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے کورونا ایس او پیز کو ضرور فالو کریں انہوں نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان میں مارکنگ کا عمل شفاف اور معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے طے کردہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے

جو قابل تعریف بات ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر بورڈ بھی اسی طرح سنجیدگی کے ساتھ کورونا ایس او پیز کے تحت مارکنگ کا عمل جاری رکھے

انہوں نے مارکنگ سنٹر بورڈ، اے پی ایس مارکنگ سنٹر، کمپری ہنسو مظفر گڑھ مارکنگ سنٹرو دیگر،متعدد سنٹروں کا باقاعدہ معائنہ کیا

اطمینان کا اظہار کیا ڈاکٹر کشور اناہید راچیئرپرسن، حبیب الرحمن گاڈی کنٹرولر امتحانات، عبدالوحید قیصرانی سیکرٹری بورڈ بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

سابق ممبر میونسپل کارپوریشن سلیم الیاس مسیح کو ضلعی ممبر بیت المال کمیٹی حکومت پنجاب بننے پر بین المذاھب ھم آہنگی کمیٹی کے ممبران نے مثالی کردار ادا کرتے ہوئے ان کو مبارکباددی،

گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان علماٗکونسل حافظ محمد عمر فاروق مکی،

علامہ قاری عبدالغفور سیفی، حکیم حافظ عبدالمجید نقشبندی، مخدوم محمد زاہد قریشی، ڈاکٹر فدا حسین ملکانی، محمد رمضان،

حاجی بلال پتافی، ندیم خان گاذر، قاری عبدالرحیم گاذر، حاجی لطیف سپل، حاجی عبدالمتین بھٹہ،

قاری محمد یونس، ملک اللہ وسایا گنب، ڈاکٹر عبدالرحمن و دیگر معززین موجود تھے سلیم الیاس مسیح نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا

اور مذہبی ہم آہنگی میں آئندہ بھی انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں عوام کے مسائل حل کرنے میں

بھرپور کوشش کروں گا۔ آخر میں ملک میں امن وسلامتی کیلئے دعا کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں کاروائیاں،مضر کیمیکل سے اشیاء کی تیاری، سابقہ وارننگ پر عمل نہ کرنے پر

سوئیٹس اینڈ بیکرز سمیت 04فوڈیونٹس سربمہر، 20کلو کریم10کلو دہی، 3کلو خمیر تلف،30کلو بیکری آئٹمز، 42کلو مٹھائی، 20کلو میدہ برآمد،

صفائی کے ناقص انتظامات پر 07 فوڈیونٹس کو 43 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 78شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر

عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

92 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 78 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ سوئیٹس اینڈ بیکرز سمیت 04فوڈیونٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 07فوڈ پوائنٹس کو 43 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے

دوران چیکنگ 20کلو کریم10کلو دہی، 3کلو خمیر تلف،30کلو بیکری آئٹمز، 42کلو مٹھائی، 20کلو میدہ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مظفر گڑھ میں الجنت سوئیٹس کو گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،

جرمانہ ادا نہ کرنے، مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ رنگ استعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔ مزید لیہ میں واقع ابو بکر بیکرز یونٹ کو مسلسل جرمانہ ادا نہ کرنے،

لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کیا گیا۔اس کے علاوہ رحیمیارخان میں حمزہ سوئیٹ مارٹ کو مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال،

ناقص فرائنگ آئل کے استعمال پر سیل کیا گیا۔علاوہ اذیں ندیم سوئیٹس یونٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، خوراک کو حشرات سے تحفظ کئلیے مناسب انتظامات نہ کرنے،

پراسیس ایریا میں گندگی پائے جانے پر سیل کیا گیا۔ دوران چیکنگ20 کلو کریم10کلو دہی، 3کلو خمیر تلف،30کلو بیکری آئٹمز، 42کلو مٹھائی، 20کلو میدہ برآمد کیا گیا

مزیدبراں کاروائی کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں 54یونٹس کو چیک کیاگیا اور 45 کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے

جبکہ 05 فوڈپوائنٹس کو38 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔جبکہ بہاولپور ڈویژن میں 38 یونٹس کو چیک کیاگیا اور 33 کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے

جبکہ 02 فوڈپوائنٹس کو5 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئیفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے،

سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

سابقہ ریکارڈ یاقتہ پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق

ضلع ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں ڈکیتی کی کئی واردات کرنے والا بین الاضلاعی ڈکیت دوران مقابلہ ہلاک ہو گیا

پولیس تھانہ صدر کو اطلاع ملی کہ تین ملزمان جو موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے ہیں جس پر پولیس تھانہ صدر اور تھانہ گدائی پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا

بستی باڑہ کے نزدیک ملزمان نے پولیس کو آتادیکھ کر بخوف گرفتاری پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کرتے ہوئے آگے بڑھے

تو ملزمان اپنے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس کے قریب پہنچنے پر پتہ چلا کہ ملزم عبداللہ عرف پیجی ولد علم دین دنیا پور تحصیل جہانایاں ضلع خانیوال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ

سے شدید زخمی تھا جس کو فوراً ہسپتال گاڑی سرکاری پر روانہ کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی ہلاک ہو گیا

ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم عادی ڈکیت ہے جس پر ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں ڈکیتی کے 33 مقدمات درج ہیں

گزشتہ روز بستی باڑہ کے نزدیک موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا عبداللہ عرف بیچی الحمد سپر سٹور ڈکیتی میں بھی ملوث ہے

جس کو واضع CCTV فوٹیج میں شناخت کیا جا سکتا ہے ملزم عبداللہ عرف پیجی الحمد سپر سٹور پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کرتا ہوا پایا گیا ہے

جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے پولیس ریڈ کر رہی ہے ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے کہا کہ

ہلاک ہونے والا ملزم الحمد سپر سٹور ڈکیتی میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے 33 مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے

پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کی نعش کو قبضہ پولیس میں لیکر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کروا دیا

اور فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے تحرک جاری ہے جبکہ ڈکیتی کیا گیا موٹرسائیکل ملزم کا موٹر سائیکل اور اسلحہ کو قبضہ پولیس میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سٹی پولیس کا شراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، دوران کاروائی ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 38 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کے احکامات کی روشنی میں معاشرہ کے ناسور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی معہ پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی کر کے شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا

شراب فروش اختر عباس ولد حاجی عباس سکنہ بلاک 44 اور عبدالمجید ولد نبی بخش سکنہ بلاک 27 کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضہ سے 38 عدد شراب کی بوتلیں برآمدہوئیں، گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر دئیے ہیں

ایس ایچ او سٹی افتخار احمد ملکانی نے کہا کہ شراب کشید کار اور شراب فروشی جیسے ناسور پیشہ سے منسلک ملزمان زیادہ سے زیادہ شروب فروخت کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں

ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر شراب فروشوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔

About The Author