دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری میں کروڑوں ڈالرز کی تفصیلات منظر عام آگئی

نیب تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے امریکی ڈالرز پر مشتمل بارہ ٹرانزیکشن ہوئیں

شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری میں منظور پاپڑ فروش کے نام سے منتقل کروڑوں ڈالرز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔

نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف فیملی کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ چھیاسی ہزار چارسو پینتیس امریکن ڈالرز منتقل ہوئے۔

نیب تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے امریکی ڈالرز پر مشتمل بارہ ٹرانزیکشن ہوئیں

جو پاکستانی روپوں میں آٹھ کروڑ آٹھ لاکھ چھبیس ہزار ایک سو اکتالیس روپے بنتے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق منظور پاپڑ والے کے نام سے ٹرانزیکشن سال دوہزار سات اور دوہزار آٹھ میں ہوئیں۔

ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں ہوئی ہیں۔۔۔

About The Author