دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

استاد کی بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام

بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی اور شھریوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔

سندھ کے علاقہ ٹھری میرواہ میں استاد کی بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام آنے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ ٹھری میرواہ میں دو مقدمات درج کر لیے گئے

ٹھری میرواہ میں استاد کی پانچ سے زائد غیر اخلاقی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر کے حکم پر ملزم استاد سارنگ شر کے خلاف تھانہ ٹھری میرواہ میں دہشتت گردی کی دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے ۔

بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی اور شھریوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔ 

ملزم کے بارے کہا گیا کے وہ بچوں کے ساتھ بنا ئی گئی ویڈیوز پورن ویب سائٹس کو بیچتا تھا۔ پولیس ابھی تک ملزم سارنگ شر کو گرفتار نہیں کر سکی ۔ پولیس کا موقف ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

About The Author