نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ سخی سرور کی بہترین کاروائی، صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی 3 کلو 400 گرام چرس کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقدمہ درج۔

ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر بین الصوبائی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے اسی طرح پولیس تھانہ سخی سرور سمیع اللہ نے کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوئے

صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی دوران چیکنگ گل محمد ولد خیر محمد سکنہ لورالائی سے 3 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔

ملزم چرس کو چھپا کر صوبہ پنجاب سمگل کر رہا تھا۔ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد حسین نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے

اور ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر معاشرے کے ناسور اور جرائم پیشہ عناصر اب قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے کیونکہ

جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن جاری رہے گا جب تک کہ امن و امان قائم نہ ہو۔


ڈیرہ غازیخان

پل غازیگھاٹ پردو ہیوی ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ ڈیرہ، ملتان روڈ پانچ گھنٹے سے بند، دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

گرمی میں مسافروں کو شدید پریشانی۔ٹریفک اہلکار غائب۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سے چند کلومیڑ کے فاصلے پر ملتان روڈ پل غازیگھاٹ پر دو ٹرالر

میں تیز رفتاری کے سبب آپسمیں ٹکرا گئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔پل پر حادثہ ہونے سے اہم روڈ جام ہوگیا اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جس کے سبب مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوا۔ کئی گھنٹے گزرے کے باوجود ٹریفک اہلکار نظر نہ آئے مسافر اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کلئیر کراتے رہے۔


ڈیرہ غازی خان

صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن یحیی بٹ و سیکرٹری محمد نعیم کی ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کی نئی باڈی کو مبارکباد۔ صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان میر شفیق اعوان کی یحیی بٹ سے

لاھور میں ملاقات۔ یحیی بٹ کو کرونا کو شکست دینے اور شفایابی پر نیک تمناوں اور خصوصی دعا کی۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن آئندہ چار سال کیلے

عہدیدران کا چناو متفقہ طور پر مکمل ہوگیا ہے اجلاس میں ضلع بھر سے رجسٹرڈ جم مالکان نے شرکت کی۔

جسمیں میر شفیق اعوان (اعوان جم)جمیل حسن(انڈس جم) ظفر عباس میرانی(النور ہیلتھ کلب)شیخ یوسف (صنعت زار جم)نجف عباس (سپرپاور جم)آکاش احمد(آینی ٹائم جم)محمد شعیب پٹھان(شعیب فٹنس سنٹر۔تونسہ،حبیب الرحمان(الحبیب جم۔کوٹ چھٹہ)محمد رمضان(ڈی ایس سپورٹس جم)جمیل لنڈ (لنڈ ہیلتھ کلب شادن لنڈ)نے متفقہ طور پر عہدیدران ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے لئے

چیرمین ظفر عباس میرانی،وائس چیرمین جمیل حسن، صدر میر شفیق اعوان، سنیر ناہب صدر عابد حسین وڈانی،ناہب صدور1شعب پٹھان۔2حبیب الرحمان، جنرل سیکٹری شیخ یوسف، ایسوی ایٹ سیکٹری محمد رمضان،خزانچی محمد آکاش،سیکٹری نشرواشاعت محمد اصغر،

لیگل ایڈواہزر ساجد عزیز کتھران، چیرمین مجلس عاملہ محمد یونس قریشی،ممبران مجلس عاملہ ابو بکر وڈانی،محب وڈانی، محمد ولی پٹھان،اصغر کھوجہ،ہنی بابر، رمضان وڈانی، محمد جاوید، امجد حسین کو منتخب کیا۔


ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے تمام 15ہزار پرائمری سکول اور 2400بی ایچ یوز سمیت یونیورسٹی، جیل، ٹیچنگ ہسپتال، ضلعی صدر ہسپتال، تحصیل صدر ہسپتال

اور دیہی مراکز صحت کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے اور اگلے سال جون تک تمام عمارتوں کو سولر پر منتقل کر دیا جائیگا.

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کو مکمل طو رپر سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا. تین سو میگا واٹ بجلی کے حصول کیلئے دو کروڑ بائیس لاکھ روپے کی انوسٹمنٹ کی جا رہی ہے. ایک ہزار پینل نصب کر کے اوسطا روزانہ 1.4میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے.

انہوں نے یہ بات ٹیچنگ ہسپتال میں سولر پینل کے معائنہ اور متعلقہ افسران سے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر مشیر صحت محمد حنیف پتافی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمداقبال ثاقب،

ملک منور ثاقب، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی، ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر اختر عباس، ڈاکٹر خالد تحسین اوردیگر موجود تھے. صوبائی وزیر نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے بجلی پورا کرنے کے صرف نعرے لگائے.

کمیشن کمانے کیلئے ایل این جی اور دیگر پراجیکٹ لائے گئے. ایندھن اوردیگر مد میں کمیشن کمایا گیا اور قوم کو مہنگی بجلی دی گئی. انہوں نے کہاکہ متبادل انرجی سے عوام اور قوم کا سرمایہ بچے گا. انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں سولر انرجی کا بڑا پوٹینشل ہے

سال کے گیارہ ماہ سورج سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اور یہ پراجیکٹ ملک کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا. صوبائی وزیر توانائی نے کہاکہ

وہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان آئے ہیں اور سی ایم کی واضح ہدایات ہیں کہ سولر انرجی کے پراجیکٹ کو صوبہ بھر میں توسیع دی جائے.

انہوں نے کہاکہ صوبہ کے پندرہ ہزار پرائمری سکولوں میں سے سات ہزار سکولو ں کو سولر پرمنتقل کر چکے ہیں

11800سکول اس سال نومبر تک اور باقی اگلے سال جون تک منتقل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ سکول اوقات کے بعد اور چھٹیوں میں سولر پینل سے پیدا ہونے والی

بجلی سنٹرل سسٹم کو فروخت کریں گے. انہوں نے کہاکہ سولر پینل پر منتقل ہونے سے اربوں روپے کی بچت ہو گی اور یہ رقم متعلقہ اداروں کا انفراسٹرکچر بہتر کرنے میں مدد کرے گی.

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ پنجاب حکومت بجلی کی مدمیں تیس ارب روپے واپڈا کو دیتی ہے سولر پینل پر منتقل ہونے سے یہ رقم عوامی فلاح و بہبود اور اداروں کی بہتری پر خرچ ہو سکے گی.

انہوں نے کہا کہ کینال پر بھی سولر سسٹم لگایا جائے گا اس سے بخارات کے ذریعے پانی ضائع ہونے سے نجات ملے گی انہوں نے کہاکہ

بدقسمتی سے ملک میں تین دہائیوں سے رینیو ایبل پراجیکٹ پر کام نہیں ہو سکا او ر پاور سیکٹر کو نظر انداز کیاگیا. بنگلہ دیش، نیپال سمیت چھوٹے ملک ہم سے آگے نکل گئے. دریں اثنا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی تبدیلی کی

خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سردار عثمان احمد خان بزدار پر مکمل اعتماد ہے

اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے تک سردارعثمان احمد خان بزدار ہی وزیر اعلی پنجاب رہیں گے.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی کو لیڈر شپ پر بداعتمادی نہیں ہے.

ذاتی اختلافات ہو سکتے ہیں جس کیلئے پارلیمانی کمیٹی مسائل سنتی ہے. انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنما ملک چھوڑ کر بھاگ گئے

اوراپوزیشن اپنی جگہ ڈھونڈ رہی ہے. آنے والے وقت میں پاکستان تحریک انصاف میں حوصلہ افزا اضافہ ہو گاقبل ازیں صوبائی وزیر توانائی نے معائنہ کے دوران سولر پینل پر جمی مٹی دیکھ کر برہمی کااظہار کیا

انہوں نے کمپنی کو زیادہ افرادی قوت لگا کر بوقت ضرورت سولر پینل کی صفائی کے احکامات جاری کیے. انہوں نے کہاکہ

صفائی سے سولر پینل مزید بہتر کام کریں گے. انہوں نے مرکزی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں


.

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ ڈی جی خان کلب کا دورہ کیا. انہوں نے کلب کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا.

انہوں نے بتایاکہ ڈی جی خان کلب کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور کلب کی فنشنگ شروع کردی گئی ہے.

کمشنر نے کہاکہ سپورٹس اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ میں کلب کا اہم کردار ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ کو جلد مکمل کرایا جائے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ منصوبہ کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین محمد حنیف پتافی نے ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. انہوں نے سٹی پارک اورجناح فیملی پارک کی بحالی و تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا.

مشیر وزیر اعلیٰ نے پل ڈاٹ،خدا بخش چوک اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اورپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

انہوں نے بتایاکہ پی ایچ اے کی طرف سے پارکس کی بحالی،گرین بیلٹس اور میڈیننز کو بہتر کیا جارہا ہے۔

مشیر وزیر اعلی نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے داخلی و خارجی مقامات سمیت شہر کے تمام چوکوں کی ری ڈیزائننگ کرکے خوبصورت بنایا جائے گا

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز سردار دوست محمد خان کھوسہ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے.

زچہ بچہ کے نئے ہسپتال قائم ہونے کے ساتھ نشتر 2اوردیگر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کام کیا جارہاہے.

ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں


ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اورپاکستان کے مایہ ناز لیپروسکوپک سرجن پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا جنوبی پنجاب کیلئے ایک مسیحا تھے

ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی. ان خیالات کااظہار ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین اور دیگر افسران و سٹاف ممبران نے

پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا ایک خدا ترس اور غریب پرور انسان اور ایک قابل منتظم اور

خداد صلاحیتوں کے مالک تھے. ان کی وائس چانسلرشپ کے دوران میڈیکل یونیورسٹی نے ترقی کی منازل طے کیں.ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے ذاتی طور پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا /آئسولیشن وارڈ کی نگرانی کی اور اس دوران خود کورونا کا شکار ہو گئے

اور کچھ عرصہ علالت کے بعد زندگی کے بازی ہار گئے. تعزیتی ریفرنس میں فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی گئی کہ

اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق پل غازیگھاٹ پر ٹریفک بند ہونے کے معاملہ پر موقع پر پہنچ گئے.

انہو ں نے غا زیگھاٹ کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا.

کمشنر نے ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہو ں نے کہاکہ پل پر ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے

اورمسافروں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پل کو جلد کلیئر کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز بھی مارکیٹوں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے آٹا سیل پوائنٹ اور مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے

گرانفروشوں کو بارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

ا یڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے بھی پھلوں،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کا معیار اور نرخ چیک کیے


ڈیرہ غازیخان

مضر صحت، حشرات زدہ اشیاء کی فروخت، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن۔ڈائریکٹرآپریشنز عطائالحق کھوکھر کی زیرنگرانی ڈیرہ اور بہاولپور ڈویژن میں کاروائیاں،14

فوڈ پوائنٹس سیل،9 ہزار لیٹر غیر معیاری دودھ،600 لیٹر فروٹ ڈرنکس،500 جعلی لیبلنگ والی قلفیاں تلف،2,555 مضر صحت مصالحہ جات،

500 کلو چینی، 8 چلر، 200 ائس کریم پیک اور 160 کلو ریوڑی برآمد،بہاولپور میں پاکیزہ فوڈز پاپڑ فیکٹری ناقابل سراغ آئل کا استعمال کرنے پر سیل محبوب سوڈا واٹر اور داتا سوڈا واٹر یونٹ بہالپور مس لیبلنگ،

مختلف برانڈز کے نام استعمال کرنے پر سیل روہی بریڈ پروڈکشن یونٹ بہالپورایکسپائرڈ فلیور کے استعمال پر سیل بہاولپور میں ہیریٹیج کیفے اینڈ گریل کاکروچ کی موجودگی اور ٹبی قیصرانی میں واقع

ملک سنٹر ناقابل سراغ سکمڈ ملک کی فروخت پر سربمہرکردئیے گئے ٹیم نے ڈی جی خان میں علوی آئس لولیز پروڈکشن یونٹ برکس ویلیو صفر ہونے،عابد سوئٹس اور جلبانی سوئٹس لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سیل کر دئیے

اسی طرح ڈی جی خان میں مرجان فوڈ انڈسٹریز پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے اور راجن پور میں فریشکو ڈرنک نامناسب لیبلنگ کرنے پر سربمہر،

جبکہ مظفرگڑھ میں مزمل کریانہ سٹور، بہاولنگر میں واقع سلطان پان شاپ ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور فوڈ آئٹمز کی فروخت پر سیل کر دیں

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔

کسی کو شہری کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کاروباری طبقہ کو دو نمبر کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

مضرصحت خوراک کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں،08فوڈ پوائنٹس سربمہر،9ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف،2,555کلو مضرصحت مصالحہ جات،500کلو چینی،

200آئسکریم،160کلو ریوڑی برآمد،صفائی کی ابتر صورتحال پر09فوڈپوائنٹس کو52,500روپے کے جرمانے عائد،

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

75فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر55فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ کریانہ سٹورز,سوڈا واٹر,سوئیٹس اینڈ بیکرز سمیت 08فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر52ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دوران چیکنگ9ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف،2,555کلو مضرصحت مصالحہ جات،500کلو چینی،200آئسکریم،160کلو ریوڑی برآمدکی گئی۔

فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ممنوعہ اشیاء،گٹکے کی فروخت پر مظفرگڑھ میں مزمل کریانہ سٹور،ڈی جی خان میں قاسم کریانہ سٹور،سابقہ وارننگ نوٹسز پر عمل نہ کرنے،

مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی تیاری میں مضرصحت اجزاء کے استعمال پرعابد سوئیٹس اور ڈی جی خان میں جلبانی سوئیٹس کو سربمہر کیا گیا۔

اسی طرح برکس ویلیوکم ہونے،فلٹرڈ پانی نہ ہونے،ناقص صفائی پر ڈی جی خان میں علوی آئس لولیز یونٹ کو سیل کیا گیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں مزید چیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کرنے،پراسیسنگ ایریا کے گندہ ہونے پر مرجان فوڈ انڈسٹری سپائسز،فلور،سالٹ گرائنڈنگ یونٹ کو سیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹبی قیصرانی ڈیرہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹر ملاوٹی دودھ فروخت کرنے,ناقابل سراغ سکمڈ ملک فروخت کرنے پر سیل کیا گیا۔

اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 75یونٹس کو چیک کیاگیااور55کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ09فوڈپوائنٹس کو52ہزار500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

():میپکوملتان ریجن میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBA کی جانب سے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے ہڑتال،

ڈیرہ غازیخان میں یونین نے تمامیپکوآفس خالی کرالیا،آپریشن،ریونیو،سٹور،M&Tسمیت تمام کمرے خالی،

میپکوکنزیومرز ایک بلڈنگ سے دوسری خالی بلڈنگ تک چکر لگاتے رہے،

ورکرز کے سڑکوں پر آکر اپنے مطالبات تسلیم کئے جانے کے حق میں نعرہ بازی،مطالبات تسلیم نہ کئے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان،

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زونل چیرمین شہباز بھٹی کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں پورے ریجن کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی ہڑتال کی گئی،

شہباز بھٹی اور ان کے ساتھیوں ڈویژنل سیکریٹری محمدصدیق،صابر حسین، شہزاد شادہ بھائی،عابد حسین،قمرالزماں،خلیل احمداور دیگر عہدیداران اورکارکنان نے دفتر وں کوتالے لگاکر احتجاج کیا

اور نعرہ بازی کی، ان کاکہناتھاکہ میپکو اتھارٹی کے ساتھ ملازمین بھائیوں کے حقوق کی بحالی کے حوالے سے مسلسل میٹنگز اور گفت و شنید کے ذریعے

مثبت پیش رفت کے لیے CBA نے میپکو اتھارٹی کے ساتھ بھرپور مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،

مطالبات میں ہیلتھ کیئر پالیسی کا مکمل طور پر اجراء نہ ہونا،یارڈاسٹک کا ریوائز نا ہونا،وزیر اعظم کا Assistant package کا لاگو نہ ہونا،

اسسٹنٹ لائن مین کے سکیل اپڈیٹ نہ ہونا،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنا،زونل چیئرمین رحیم یار خان عابد علیم کو بے وجہ سیسپینڈ کرنا،

آئے روز بڑھتے ہوئے فیٹل ایکسیڈنٹ اور ملازمین کے لیے T&P اور بکٹ گاڑیوں فراہم نہ کرنا،میٹر ریڈرزGSC,GSo کے دیرینہ مسائل کا حل نہ ہونا جیسے مطالبات ہیں جن کیلئے

یہ ہڑتال کی جارہی ہے۔تمام مطالبات کی منظوری تک مکمل ہڑتال جاری رہے گی۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کا انجمن تاجران مظفر گڑھ کےساتھ میٹنگ کاانعقاد تفصیل کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں مظفر گڑھ کے

تجارتی معاملات اور سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔میٹنگ میں تاجر برادری نے مظفر گڑھ میں پرامن تجارتی بحالی اورامن و امان کی صورت حا ل کوبرقرار رکھنے کے لیے

جرائم پیشہ عناصر کےخلاف پولیس کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔ انجمن تاجران مظفر گڑھ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کسی بھی مذہبی و سیاسی تحریک کا حصہ نہ ہیں

اور نہ ہی کسی کا آلہ کار بنیں گے۔حکومت پنجاب کیطرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل ضابطہ کاربند رہیں گے ۔کورونا وائرس کے متعلق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا ۔اس موقع پر آرپی او ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ

پولیس اپنی خدمات اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئےکارلاکر عوام الناس کو بہتر تحفظ فراہم کررہی ہے ۔پرامن تجارتی بحالی کےلیے ضروری ہے کہ

حکومت کی طرف سے جاری کردہ مناسب نرخ کے مطابق عام آدمی تک رسائی کو یقینی بنایا جائے ۔ذخیرہ اندوزی ،

گراں فروش، کرنے والے تاجران کے خلاف ہرممکن قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس طرح حکومتی احکامات کو ملحوظ خاطرمیں لاتے ہوئے مارکیٹوں ،بازاروں اور کریانہ مرچنٹ تک کی

مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر روزمرہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انجمن تاجران مظفر گڑھ نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون اورعوام کو ہرقسم کے ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی

اور روزمرہ کے معاملات کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیر ا ہونے پر اتفاق کیا ۔

About The Author