دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ صدر چشتیاں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں،ناجائز اسلحہ رکھنے والے،منشیات فروش اور جواری گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر تھانہ صدر چشتیاں پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،

منشیات فروش اور جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ صدر چشتیاں پولیس نے انسپکٹر جا وید گجر کی سر برا ہی میں کا رو ائی کر تے ہوئے

ملزم جعفر حسین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30بور برآمد کیا۔دوسری کاروائی میں ملزم اعجاز کو گرفتا ر کر کے 60 لیٹر شراب قبضہ پولیس میں لی،

ایک اور کاروائی میں 6 جواریوں علی احمد،اشتیاق احمد، محمد شکران،خوشی محمد،نذر علی اور ذوالفقار علی کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ضلعی پولیس کے افسران وجوان جرائم پیشہ افرادکیخلاف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری،

جانفشانی ودلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معاشرہ جرائم پیشہ افراد سے پاک نہیں ہوگا،

معاشرے میں امن و امان کا قیام بہتر نہیں ہوسکتا۔منشیات کی روک تھام کے لیے ہرقسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں،

معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کاخاتمہ ہماری نوجوان نسل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

تھانہ منچن آباد پولیس کی بڑی کاروائی, B کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار، تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی مہم جاری ہے.

ایس ایچ او تھانہ منچن آباد سب انسپکٹر عبدالرزاق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نےکاروائی کرتے ہوئے Bکیٹیگری کے مجرم اشتہاری امان اللہ ولد محمد شریف سکنہ دیال سنگھ کو گرفتار کر لیا

ملزم روز اول سے ہی گرفتاری کےڈرسے مختلف اضلاع میں روپوش رہا ہے۔ پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کو اپناتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرم کو گرفتار کیا.

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہےکہ مجرمان اشتہاری کے خلاف تشکیل کردہ ٹیمز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں.

ڈسٹرکٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہراول دستے کا کردار اداکر رہی ہے اور آخری مجرم کی گرفتاری تک کاروائی جاری رہے گی


.
بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنرمحمدشعیب خان جدون نے کہا ہےکہ حکومت کی مربوط اور موثر حکمت عملی اور ایس او پیز پر علمدرآمدکی بدولت کورونا وبا کنٹرول ہورہی ہے

اور انشااللہ اس پر قابو پانے میں کامیاب ہونگے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں کوروناجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا سے متعلق بتایا گیا کہ

ضلع میں کورونا کے 3615مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ بھجوائے گئے

جن میں 3180 کورونا نیگیٹو ہیں اور 51رزلٹ زیر التوا ہیں اور ضلع میں اس وقت کورونا کے 43 پازیٹو کیس ہیں اور 335 مریضوں نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوئے ہیں۔

About The Author