مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ، انچارج خدمت مرکز کی کارروائی، مسخ شدہ انجن و چیسسز نمبر والی گاڑی پکڑ کر ملزم گرفتار کرلیا

تفصیل کے مطابق پولیس خدمت مرکز جہاں 15 سہولیات فوری ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں

وہاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں،

انچارج خدمت مرکز زوہیب حسن مکول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

مسخ شدہ انجن و چیسسز نمبر گاڑی پکڑتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے حوالات میں بند کردیا،

20 لاکھ مالیت کی گاڑی کے اصل مالک کا پتہ چلانے کیلئے فارنزک سائنس ایجنسی سے بھی

تعاون حاصل کیا جا رہا ہے

فارنزک ایجنسی کی رپورٹ کے بعد گاڑی اصل مالک کے حوالے کی جائیگی،

ڈی پی او ندیم عباس نے بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

%d bloggers like this: