مئی 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی

طوفانی بارشوں کے بعد دریائوں میں طغیانی آنے سے ملک کا وسیع علاقہ زیرآب آگیا ہے۔

بنگلہ دیش میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،،

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد دریائوں میں طغیانی آنے سے ملک کا وسیع علاقہ زیرآب آگیا ہے۔

10 لاکھ سے زائد متاثرین گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوگئے،

بپھرے ہوئے دریاؤں سے پانی قریبی آبادیوں کے نشیبی علاقوں میں بھر گیا،

جس سے کئی افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ہے۔

سیلابی صورتحال کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا، جو بڑھتے بڑھتے شدت اختیار کرگیا۔ بنگلہ دیش میں یہ اس عشرے کا بدترین سیلاب ہے،

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ متاثرین کی فوری امداد اور کھانے پینے کی اشیا کی تقسیم کا کام شروع کیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے ادارے نے 975 مراکز قائم کیے ہیں جب کہ 175 طبی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں

%d bloggers like this: