دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت نے گندم کی صوبہ بھر میں نقل وحمل پر پابندی عائد کردی

ہدف سے زیادہ پیداوار پر گندم کی خریداری کا ہدف کم کردیا گیا

سندھ حکومت نے گندم کی صوبہ بھر میں نقل وحمل پر پابندی عائد کردی۔

ہدف سے زیادہ پیداوار پر گندم کی خریداری کا ہدف کم کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا ک

ہ ذ خیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو نے بتایا کہ صوبے میں گندم کی پیداوار کا ہدف تین اعشاریہ آٹھ ملین میٹرک ٹن تھا جبکہ پیداوار تین اعشاریہ آٹھ پانچ ملین میٹرک ٹن ہوئی ہے،،

جو ہدف سے زیادہ ہے۔ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف ایک اعشاریہ چار سے کم کر کے

ایک اعشاریہ دو پانچ ملین میٹرک ٹن کردیا ہے۔

محکمہ خوراک ایک اعشاریہ دو تین ملین میٹرک ٹن گندم خرید چکا ہے

جبکہ چھبیس ہزار ملین میٹرک ٹن گندم پہلے ہی اسٹاک میں موجود ہے۔

About The Author