ملتان:
سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا ،
مجھے جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں – مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں میں نے فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی ،
بتایا جائے کہ پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ہے ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا ،
جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جیلوں میں ڈال دیں ، ضمانت نہیں کرواؤں گا ، میں نے اداروں کو نہیں لوٹا ، قوم سے جھوٹ نہیں بولا –
ہمیشہ حق سچ کے لئے آواز اٹھائی – فوج میری اپنی ہے ، فوج کا احترام کرتا ہوں گا –
مجھے مقدمات سے نہیں ڈرایا جا سکتا ، مقدمات کروا کر جیل ڈالیں گے تو اور مزہ آئے گا ،
جیل میں رہ کر کتابیں لکھوں گا ، بولوں گا – جمہوریت کے لئے جنگ لڑتا رہوں گا
ملتان
ملتان میں سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت علی ڈوگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،
نماز جنازہ میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی ، ڈاکٹر اختر ملک ، اراکین اسمبلی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی
ملتان میں چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے چچا لیاقت علی ڈوگر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے –
مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ حامد سعید کاظمی نے پڑھائی –
نماز جنازہ میں ملک عامر ڈوگر ، جاوید ہاشمی ، ڈاکٹر اختر ملک سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی –
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے لیاقت علی ڈوگر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے
ملتان:
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا حتمی فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی ،
احمد حسین ڈیہڑ نے شاہ محمود قریشی پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے، جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا
ملتان میں دیگر اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان بنے گا ،
جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت کرنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سیکرٹریٹ کے مقام بارے غلط بیانی کی،
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ ملتان کا سودا نہیں کریں گے ، شاہ محمود قریشی کے خلاف سازش ہو رہی ہے ،
احمد حسین ڈیہڑ اپوزیشن جماعتوں کی زبان بول رہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب صوبے کی طرف عملی قدم اٹھایا گیا ہے،
پی ٹی آئی ایم پی اے وسیم بادوزئی نے کہا کہ احمد حسین ڈیہڑ بتائیں کہ انہیں شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانے کی کیا قیمت ملی ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون