دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزے۔

بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

وفاق المدارس کے امتحانی سنٹر میں مکمل نظم و ضبط اور ایس او پیز کے ساتھ سوشل ڈسٹنس دیکھ کر مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے

رانا عبدالروف ایم پی اے وفاق المدارس کا امتحانی سنٹر مدرسہ جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راناعبدالروف و جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی وتحصیل کے رہنما

اور غلہ منڈی کے معروف آڑھتی اور سماجی شخصیت عبدالرحمن قریشی پر پر مشتمل وفدنے دورہ کیا

اور طلبہ کو توجہ اور انہماک کے ساتھ پرچہ حل کرتے ہوئے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ضلعی ماحول مولانا معین الدین وٹو نے وفد کو امتحان کے نظم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کہ

پورے پاکستان میں ایک ہی دن ایک ہی وقت اور ایک ہی مضمون کا پرچہ ہو رہا ہے انہوں نے حکومت کے اداروں کو بھی وفاق کا امتحانی نظم دیکھنے کی دعوت دی

انہوں نے طلبہ اور عملہ نگران کی تفصیلات بھی پیش کی وفد میں راناعبدالروف ایم پی اے حافظ سراج احمد اخون مفتی عبدالخالق مہار عبدالرحمن قریشی مفتی خالد محمود قاری فداءالرحمن شاکر شامل تھے

بعد ازاں وفد نے جامع العلوم عیدگاہ کے مہتمم شیخ الحدیث حضرت مولانا جلیل احمد اخون کو بھی ہدیہ تبریک پیش کیا کہ

حضرت نے خصوصی توجہ فرماتے ہوئے دور دراز سے آئے طلبہ کرام کے لیے لئے اتنا بہترین انتظام کیا کیا اور حضرت کی صحت کے لیے دعائے خیر بھی کی


بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل )

مدارس اور علما کرام قابل احترام تحریک انصاف نے ہمیشہ جید علما کرام کو مذہبی ایشوز پر اعتماد میں لیا، وفاق المدارس کے امتحان لائق تحسین ہیں ،

تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سہیل خان نے وفاق المدارس کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا،

ایس اوپیز پر عملدرآمد اور بہترین نظم و ضبط کو سراہا. تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس کے ملک بھر میں طلباء وطالبات کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے

بہاولنگر ضلع میں مختلف سماجی، سیاسی اور تعلیمی شخصیات کو امتحانی مراکز کا معائنہ کروایا جارہا ہے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سہیل خان نے گزشتہ روز

جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد میں طلبا سنٹر نمبر 0613 کا دورہ کیا انکے ہمراہ وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا معین الدین وٹو بھی تھے

اس موقع پر سہیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کوروناواٸرس کے خوف کا شکار ہے مگر وفاق المدارس کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے کہ

انہوں نے ملک بھر میں ایک ساتھ لاکھوں طلبا اور طالبات کے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے امتحان شروع کروائے تحریک انصاف علما کرام کا احترام اور مدراس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ مفتی محمد نصراللہ خان نے امتحانی طریقہ کار اور پلان پر مکمل بریفنگ دی.

ضلعی مسئول مولانا معین الدین وٹو نے بتایا کہ ضلع بھر میں 20 مراکز قائم کئے گئے ہیں

جنمیں 1700 کے قریب طلباء وطالبات شریک امتحان ہیں اس موقع پر مفتی خالد حسین بھی موجود تھے ۔.

About The Author