پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے والے ترک ڈرامے “ارطغرل” کے ساتھ ساتھ اس کے کرداربھی ناظرین کے دلوں میں گھرکرچکے ہیں۔
اسی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان یعنی ایسرا بالجیک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بنادی گئیں۔
ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان کا تو مجسمہ تک لاہور میں نصب کیا گیا۔
جبکہ ایسرا بالجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ جلد 3 معروف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔
اس حوالے سے تازہ ترین خبریہ ہے کہ ایسرا کو اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل کا برانڈ ایمبسڈر بنادیا گیا ہے۔
کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ایسرا کو نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس