سندھ ہائیکورٹ کی اے ٹی سی کو لیاری گینگ وار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات جلد نمٹانے کا حکم ۔ پولیس پر حملہ کیس میں عذیر بلوچ کے شریک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی
سندھ ہائی کورٹ میں لیاری آپریشن کے دوران ایس ایچ او فواد خان سمیت دیگر کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عذیر بلوچ،
حبیب بلوچ، ظفر بلوچ، غفار ماما،شیراز کامریڈ سمیت پچپن دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملے کیے۔،، جن میں دس پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
غفار ماما دوہزار بارہ اور عذیر بلوچ دوہزار سترہ میں گرفتار ہوا۔ فوجی ٹرائل کے بعد عذیر بلوچ کو اب واپس منتقل کردیا گیا ہے
اور لیاری آپریشن کے زیرالتوامقدمات کی سماعت شروع ہوچکی ہے۔عدالت نے عذیر بلوچ کے شریک ملزم غفار عرف ماما کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ
ملزم کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،