دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عید قرباں قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سبز مصالحہ جات عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہو گیا

عید قرباں قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سبز مصالحہ جات عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہو گیا،، ٹماٹر کی قیمت فی کلو نوے روپے تک بڑھ گئی

سبزی مافیا سرگرم،، بڑی عید سے پہلے سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا

چند روز پہلے تک تیس روپے کلو فروخت ہونیوالا ٹماٹر ایک سو بیس روپے میں بک رہا ہے،،

آلو پچاس سے ستر، پیاز ساٹھ سے ستر، ادرک تین سو تیس، بھنڈی، کریلے کدو اور ٹینڈے ساٹھ سے اسی روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں،،

ہری مرچ، دھنیا اور پودینہ بھی مہنگا ہو گیا،، خریداروں کا کہنا ہے عید سے تین ہفتے قبل ہی مہنگائی نے پریشان کر ڈالا ہے
بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹماٹر تو قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں

دکانداروں کے مطابق دوسرے صوبوں سے سبزی آتی ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھ گئیں
، دکاندار، ٹماٹر اور دیگر سبزیاں مقامی مارکیٹ سے نہیں مل رہی دوسرے صوبوں سے آتی ہیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو فوری کنٹرول کرے تاکہ

عوام کے لئے دو وقت کا کھانا بنانا آسان ہو سکے

About The Author