پولیس جوانوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے،،، پنجاب میں ساڑھے سولہ سو سے زائد اہلکار اور افسر موذی وباء میں مبتلا ہو گئے،، متاثرہ اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں ہے
موذی وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر ان ایکشن، پنجاب پولیس کے ایک ہزار چھ سو باون افسران اور اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہو چکی،، مہلک وباء کے باعث مجموعی طور پر پولیس کے چودہ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
اعداد و شمار کے مطابق آئی جی آفس میں اٹھائیس، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ میں ایک سو اٹھائیس، اور کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ میں چھپن اہلکار و افسران کورونا میں مبتلا ہوئے،، چار سو متاثرین کے ساتھ لاہور پولیس کا پہلا نمبر رہا، وائرس سے شہادتوں کے اعتبار سے بھی سب سے زیادہ لاہور پولیس کے پانچ اہلکار اب تک شہید ہوئے ہیں
ایک سو سینتیس کورونا متاثرین کے ساتھ راولپنڈی پولیس دوسرے اور پچاس مریضوں کے ساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا تیسرا نمبر ہے،، سی سی پی او لاہور کے مطابق اہلکاروں کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
، سی سی پی او لاہور، ماسک دے رہے ہیں، سینیٹائیزر بھی، عمارات کو ڈس انفیکٹ کروایا جا رہا ہے
متاثرہ افسران و اہلکاروں میں سے گیارہ سو اٹھہتر صحت یاب ہو چکے ہیں، چار سو اکسٹھ اسپتالوں یا گھروں میں قرنطینہ ہیں
موذی وباء کیخلاف جنگ میں برسرپیکار ہیروز اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں، جن کا یہ جذبہ قابل تحسین ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،