دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی نے دانش کنیریا اور سلیم ملک کے معاملے پر جواب دے دیا

آپ نے ميرن ويسٹ فيلڈ کو ڈرہم ميچ ميں صلاحیتوں سے کم پرفارم کرنے کی ترغيب دی

پی سی بی نے دانش کنیریا اور سلیم ملک کے معاملے پر جواب دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کو جواب میں کہاہے کہ آپ پر ای سی بی کے کرکٹ ڈسپلن کميشن نے تاحیات پابندی عائد کررکھی ہے۔

آپ نے ميرن ويسٹ فيلڈ کو ڈرہم ميچ ميں صلاحیتوں سے کم پرفارم کرنے کی ترغيب دی

ترجمان نے مزید کہا کرکٹ ڈسپلن کمیشن اور لندن ہائی کورٹ کےکمرشل بينچ کے سامنے آپ کی اپيلیں خارج ہوئیں،

سول ڈویژن کی عدالت میں اپیل بھی مسترد ہوئی، پی سی بی کا بحالی پروگرام کھلاڑيوں کو نااہل ہونے کے متعلقہ ادوار کے اختتام پر پيش کيا جاتا ہے

پی سی بی نے کہا تاحيات پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے یہ پروگرام نہیں ہے،

آئی سی سی/پی سی بی اينٹی کرپشن کوڈ کی شق نمبر 9 کے تحت ممبرزپر پابندی کو برقرار رکھنا لازم ہے۔

دانش کنیریا کو کہا گیا کہ پابندی کو ختم کرنے کا واحد راستہ اپيل ہے

جو آپ پہلے ہی استعمال کرچکے ہیں۔ ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ 6.8 کے تحت آپ اس معاملے پر ای سی بی سے رجوع کريں،۔

About The Author