نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں عید قرباں پر تیرہ مویشی منڈیاں سجانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

کورونا کے باعث مویشی منڈیاں شہر سے باہر دس سے پینتالیس کلومیٹر کی حدود میں فعال کی جائیں گی

لاہور میں عید قرباں پر تیرہ مویشی منڈیاں سجانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

کورونا کے باعث مویشی منڈیاں شہر سے باہر دس سے پینتالیس کلومیٹر کی حدود میں فعال کی جائیں گی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رواں برس ساڑھے سولہ لاکھ چھوٹے بڑے جانور فروخت ہونے کا امکان ہے

عیدالاضحی کے قریب آتے ہی شہر میں چھ مویشی منڈیاں سج جاتی ہیں

مگر رواں سال کورونا کے سبب مویشی منڈیوں کی تعداد تیرہ کر دی گئی ہے، جو پندرہ جولائی سے فعال ہوں گی

نشتر زون میں شہر کی بڑی مویشی منڈی، چھ ہزار تین سو کنال پر لگائی جائے گی،،

جس میں سات لاکھ سے زائد جانوروں کی خرید و فروخت کا امکان ہے،،

ایل ڈی اے سٹی کی مویشی منڈی میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار بڑے،

پانچ لاکھ سڑسٹھ ہزار چھوٹے جانوروں کی گنجائش ہو گی، پائن ایونیو روڈ پر سات سو کنال پر مویشی منڈی سجے گی، جہاں پیسٹھ ہزار چھوٹے اور سولہ ہزار بڑے،

کاہنہ کاچھا میں آٹھ سو کنال پر منڈی میں بہتر ہزار چھوٹے، اٹھارہ ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہے

حکام کے مطابق منڈیوں میں کورونا سے بچاو کیلئے اقدامات کئے جائیں گے

جانوروں کی خرید و فروخت پر کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی
زبیر وٹو، کنوینئر مویشی منڈی، لاہور، وائرس سے بچاؤ کے اقدامات ضروری ہیں، بیوپاریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی

مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپ کے ساتھ مختلف مقامات پر ہاتھ دھونے کا انتظامات بھی کیے جائیں گے، منڈیوں میں بچوں اوربزرگوں کا داخلہ بھی بند ہو گا،،

About The Author