حکومت سندھ نے تمام ہیلتھ ورکرزکے لیے رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مارچ سے الاونس دینے کا مطالبہ کردیا۔
صوبائی حکومت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبہ مان لیا۔ محکمہ خزانہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق
محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو مارچ نہیں یکم جولائی سے رسک الاؤنس دیا جائے گا۔
گریڈ ایک سے سترہ تک کے ملازمین کو سترہ ہزار جبکہ سترہ گریڈ سے اوپر کے ملاقات کو پینتیس ہزار رسک الاونس ملے گا۔
پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو پندرہ ہزار ، ہاوس جاب آفیسرز کو دس ہزار جبکہ نرسنگ اسٹوڈنٹس و پانچ ہزار ماہانہ رسک الاونس ملے گا۔
دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے حکومت سندھ کے رسک الاؤنس کو مسترد کردیا ۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ سے الاونس دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
صوبائی وزرا ناصر شاہ اور سعید غنی نے وعدہ پورا نہیں کیا۔ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،