دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت پنجاب کی طرح سندھ کو بھی گندم جاری کرے، وزیراعلی سندھ

پنجاب میں گندم کی قیمت زیادہ ہونے سے سندھ میں بھی آٹے کی قیمتیں متاثر ہوسکتی ہیں

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کے نرخ مستحکم رکھے جائیں۔

روٹی کی قیمت کسی صورت نہیں بڑھنی چاہیے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے اجلاس میں بتایا گیا کہ

فی الحال گندم کی سپلائی اور قیمت مناسب ہیں۔

پنجاب میں گندم کی قیمت زیادہ ہونے سے سندھ میں بھی آٹے کی قیمتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

وفاقی حکومت پنجاب کی طرح سندھ کو بھی گندم جاری کرے

تاکہ قیمتیں کم ہوجائیں۔

وزیراعلی سندھ نے محکمہ خوراک کو گندم کی پالیسی تیار کر کے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی،،

جس میں قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا ہوا۔

About The Author