دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور مجسٹریٹس کو عدالتی اختیارات استعمال کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل

عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت سسٹم کا تماشا نہ بنائے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تا حکم ثانی کمشنرز ۔

ڈپٹی کمشنرز اور مجسٹریٹس کو عدالتی اختیارات استعمال کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ہے

عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت سسٹم کا تماشا نہ بنائےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے زریعے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے ہیں

جبکہ ایگزیکٹو اور عدلیہ کے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں،، درخواست گزار نے۔نشاندہی کی کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا

دوران سماعت چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ سنا ہے حکومت کو جوڈیشل اختیارات کا بہت شوق ہو گیا ہے

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کے جس نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا،،، منظور کیا

ان کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس دیں گے ،،، عدالتوں کو مذاق نہ بنائیں اور نہ تماشہ لگائیں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےعدالتی اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کرکےعمل درآمد روکتے ہوئے پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب دو ہفتے میں طلب کر لیاہے

About The Author