دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت کا 15ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

حکومت تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی ،وزیرتعلیم

وفاقی حکومت نے15ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

 حکومت تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی ،وزیرتعلیم شفقت محمود
این سی او سی کو تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق معاملات پرتجاویز بھیج دی ہیں

ہم نے جو اجلاس کیے ان میں اسکول کھولنےسمیت متعددامورزیرغورآئے

تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس اوپیزپرنظرثانی کی جائےگی،
اگست کےپہلےاورپھرتیسرے ہفتےفیصلےپرنظرثانی کریں گے

جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو15ستمبرسے پہلے بلاسکتے ہیں ،
کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا

تعلیمی اداروں کوایس او پیز پرعمل درآمد کاخاص خیال رکھنا ہوگا،
تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تربیت ہوگی

بعض تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی ،
یونیورسٹیاں عید سے پہلے یا بعد پی ایچ ڈی طلبہ کو محدود تعداد میں بلالیں

یونیورسٹی ہاسٹل میں30فیصد طلبا کو آنے کی اجازت ہوگی،

About The Author