دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

متعلقہ محکموں اور اداروں کو سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ کر دیا گیا، وزیر اعلی پنجاب

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خانکی ہیڈورکس اپ گریڈیشن کے بعد بیراج سے آٹھ لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش بڑھ کرگیارہ لاکھ کیوسک ہو گئی ہے،،،

سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے اپ گریڈیشن اہم سنگ میل ثابت ہو گی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانکی ہیڈ ورکس کے مختلف حصے دیکھے

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ نے خانکی ہیڈورکس پر پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا

عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ کر دیا گیا ہے

،،،جہلم، چناب اور سندھ کے دریاؤں میں پانی کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،،،

انہوں نے بتایا کہ خانکی بیراج کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پراکیس ارب تیس کروڑ روپے لاگت آئی ہے

بیراج تعمیر ہونے سے لوئر چناب کینال میں بارہ ماہ گیارہ ہزار پانچ سو کیوسک تک پانی کا بہاؤیقینی بنایا جا سکے گا

چار ہزار چھ سو اسی کلو میٹر طویل نہری نظام کے دوہزار نو سو پچیس چینلزکو بلا تعطل پانی مہیا ہوگا

پنجاب کے آٹھ اضلاع گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، جھنگ،

چنیوٹ،فیصل آباداور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تین عشاریہ تین سو ایک ملین ایکڑ اراضی کو سیراب بھی ہوسکے گی ،،، چھ لاکھ سے زائد کاشتکارفیملیز کو فائدہ پہنچے گا-

About The Author