لاہور میں نجی کمپنی کے زائدالمیعاد طبی آلات پکڑے گئے
گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔
ڈرگ کنٹرول ونگ، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر شادمان میں واقع گودام پر چھاپہ مارا
جہاں سے بھاری مقدار میں ایکسپائر طبی آلات برآمد کر لئے گئے،
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق زائد المیعاد طبی آلات کی پیکنگ پر
جعلی تاریخ کے لیبل لگا کر نئے آلات کے ساتھ فروخت کیا جاتا تھا،
جعل سازی کا دھندہ کرنے پر وسیم اعجار نامی گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے،
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے
ایکسپائر آلات کے استعمال سے کسی موذی مرض یا انفیکشن کا خدشہ ہوتا ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،