لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں سولہ جولائی تک توسیع کر دی
لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،
جسٹس سردار احمد نعیم نے دوران سماعت کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی نیب والوں نے کہا تھا ضمانت کی درخواست پر بحث مکمل کر لیتے ہیں، جس پر شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ
اگر میرے پاس علم غیب ہوتا اور مجھے پتا ہوتا کہ عبوری ضمانت کنفرم ہو جائے گی
تو بحث مکمل کر لیتے..جسٹس سردار احمد نعیم نے ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں مچلکے جمع کروانے تو آئے تھے،
شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی اس کوشش کو سراہا جانا چاہئے، لاہور ہائیکورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں عبوری ضمانت کی درخواستیں ایسی بنیادوں پر ریلیف دیا جاتا ہے،
شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شہباز شریف کی درخواست ضمانت تین ہفتے تک ملتوی کرنے سے نیب کو کونسا ناقابل تلافی نقصان ہو گا،
جس پر جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ اب ملزم کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے،
پہلے آپ نے ٹیسٹ مثبت آنے پر ضمانت میں تین ہفتے توسیع کی استدعا کی تھی، آپ کی درخواستوں کی وجہ سے یہ فائل اتنی موٹی ہو گئی ہے،
اے وی پڑھو
لاہور سمیت پنجاب کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی کا فیصلہ
نگران پنجاب حکومت کا واسا لاہور کو پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری
لاہور: پولیس کمپلینٹ سیل،رواں سال 6095 درخواستیں موصول