مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کرینگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب

دیگر اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے

اور آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ آٹا تھیلا کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی ہوگی،

کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں آٹے

اور دیگراشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کرینگے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

%d bloggers like this: