مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں سولہ جولائی تک توسیع کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،

جسٹس سردار احمد نعیم نے دوران سماعت کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی نیب والوں نے کہا تھا ضمانت کی درخواست پر بحث مکمل کر لیتے ہیں، جس پر شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ

اگر میرے پاس علم غیب ہوتا اور مجھے پتا ہوتا کہ عبوری ضمانت کنفرم ہو جائے گی

تو بحث مکمل کر لیتے..جسٹس سردار احمد نعیم نے ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں مچلکے جمع کروانے تو آئے تھے،

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی اس کوشش کو سراہا جانا چاہئے، لاہور ہائیکورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں عبوری ضمانت کی درخواستیں ایسی بنیادوں پر ریلیف دیا جاتا ہے،

شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شہباز شریف کی درخواست ضمانت تین ہفتے تک ملتوی کرنے سے نیب کو کونسا ناقابل تلافی نقصان ہو گا،

جس پر جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ اب ملزم کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے،

پہلے آپ نے ٹیسٹ مثبت آنے پر ضمانت میں تین ہفتے توسیع کی استدعا کی تھی، آپ کی درخواستوں کی وجہ سے یہ فائل اتنی موٹی ہو گئی ہے،

%d bloggers like this: