مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: مون سون کی پہلی بارش چار کمسن بچوں سمیت   نو افراد جاں بحق

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش نے انتظامی دعووں  کا پول کھول دیا۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش چار کمسن بچوں سمیت   نو افراد کی جان لے گئی،،

شہر بھر میں  بجلی کا نظام بارش کے باعث متاثر رہا ، سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے سے شہری گھنٹوں پھنسے رہے ۔،

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش نے انتظامی دعووں  کا پول کھول دیا۔۔۔

کورنگی ابراہیم حیدری میں دو مختلف مقامات پر دیواریں اور چھتیں گرجانے سے  تین مزدور اور دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔۔

دوسری جانب ملیر شمسی سوسائٹی اور لیاقت آباد انگارہ گوٹھ میں بھی بارش کے دوران دیواریں گرجانے سے تین سالہ بچی عیشہ اور ایک خاتون جان سے گئیں،

اورنگی مومن آباد  اور کیماڑی میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 7سالہ محمد اور 15سالہ عثمان لقہ اجل بن گئے۔

طوفانی  ہواوں  کے باعث آرٹس کونسل چورنگی  اور دیگر مقامات پر کئی      درخت بھی   اکھڑ گئے ۔۔۔

ابراہیم حیدری  میں پی ایم ٹی گرگیا۔۔۔آئی آئی چندریگر روڈ اور شارع  فیصل کے علاوہ  یونیورسٹی روڈ،صدر،   ریگل چوک  اور لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں   ٹریفک جام رہی۔۔۔

بارش  ہوتے ہی    کے الیکٹرک کے دوسو سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے  مختلف علاقوں کی  بجلی بھی کئی گھنٹے تک    معطل  رہی۔۔۔

ڈیفنس بدرکمرشل میں گلیوں میں سیوریج کاپانی جمع ہونےسےگٹرابل گئے ۔

%d bloggers like this: