نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شدید ٹریفک جام کا حل اسکائی ٹنلز کے ذریعہ پیش کردیا گیا

جس سے ٹریفک متاثر نہیں ہوگی اور متبادل انفراسٹرکچر کم وقت میں کھڑا کیا سکےگا۔

انسانی آبادی کے تیزی سے بڑھنے کے باعث جوں جوں مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں ٹیکنالوجی کی ترقی ان مسائل کا حل بھی پیش کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

شدید ٹریفک جام کا حل اسکائی ٹنلز کے ذریعہ پیش کردیا گیا ہے جس سے ٹریفک متاثر نہیں ہوگی اور متبادل انفراسٹرکچر کم وقت میں کھڑا کیا سکےگا۔

سڑکیں کھودنا، کئی کئی ماہ تک شاہراہیں بند کرکے ٹنلز اور فلائی اوور بنانے کا نظام ہوا پرانا،، اب اسکائی ٹنلز ٹیکنالوجی کے ذریعہ  آرام سے سڑکوں کے اوپر فلائی اوورز اور انفراسٹرکچر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

اسکائی ٹنلز سے نہ تو ٹریفک جام ہوگی نہ ہی کسی کا وقت ضائع ہوگا،

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ بنے بنائے سمینٹ کے بلاکس رکھ کر فلائی اوورز بنائے جاسکتے ہیں۔ اس سسٹم سے روایتی طریقوں سے ہٹ کر بہترین انفراسٹرکچر کم وقت میں تعمیر کیا جاسکتا ہے۔

اسکائی ٹنل بنانے کیلئے بنے بنائے بلاکس لائے جائیں گے اور انہیں کرین کے ذریعے ایڈجسٹ کردیا جائے گا،

اس سے کسی حادثے کا بھی امکان نہیں اور ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جاسکے گا۔ اسکائی ٹنلز کا طریقہ یوکرائینی وکیل نے پیش کیا ہے جو ٹریفک کی بھیڑ میں پھنس گئے تھے۔

About The Author