دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب کا منی لانڈرنگ کیس میں نیا دعویٰ

نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بیوی بچوں سے تحفے کے طور پر کروڑوں روپے وصول کیے

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں نیا دعویٰ کردیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بیوی بچوں سے تحفے کے طور پر کروڑوں روپے وصول کیے،،

نیب کی جانب سے شہبازشریف خاندان کا بنکنگ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ۔،

شہباز خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری،،

نیب دستاویزات کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے اپنے بیوی بچوں سے نقد کرڑوں روپے بطور تحائف وصول کیے

شہباز شریف نے دس سالوں کے دوران چار کروڑ ستائس لاکھ چھیالیس ہزار چھ سو اٹہتر روپے وصول کیے،

بڑے بیٹے سلمان شہباز نےدوہزار سترہ سے انیس تک ایک کروڑ چورانوے لاکھ ایک ہزار تین سو چالیس روپے بطور تحفہ اپنے والد کو دیئے

شہبازشریف نے حمزہ شہبازسے دوہزار آٹھ میں ایک کروڑ انسٹھ لاکھ پچانوے ہزار تین سو اڑتیس روپے جبکہ اہلیہ نصرت شہباز سے دوہزار نو اور دس میں تہتر لاکھ پچاس ہزار تحفے میں وصول کیے،

نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کو رقوم انکے اکاونٹ میں منتقل کی گئی

ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے کیش میں موصول ہونے والی رقوم سے متعلق تفتیش درکار ہے،

کرڑوں روپے نقد تحائف کی صورت میں موصول ہونے کے انکم ذرائع سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جائے گی،

جبکہ شہباز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور سیلمان شہباز کا بنکنگ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔،

About The Author