دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

دن ہو یا رات کراچی کے شہری اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا

دن ہو یا رات کراچی کے شہری اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں ۔۔ اضافی ایندھن کی فراہمی کے بعد بھی بجلی کی پیداوار محدود کیوں؟۔ کے الیکٹرک کسی کو کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ۔۔

کراچی میں شدید حبس اور گرمی کا راج ہے ۔۔ بجلی کے بغیر زندگی جیسے رک سی جاتی ہے لیکن 3000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی استعداد رکھنے والی کمپنی صرف 1600 میگاواٹ بجلی بنا رہی ہے ۔۔

نیشنل گرڈ سے 800 میگاواٹ اور نجی پاور پلانٹس سے 200 میگاواٹ بجلی پر انحصار کرتے ہوئے 500 میگا واٹ کے شال فال کو برقرار رکھے ہوئے ہے

بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دن ہو یا رات چھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ۔۔

کلفٹن ہو یا سرجانی ٹاؤن ، ملیر ہو یا لیاری ۔۔ شہر کے 90 فیصد رہائشی علاقوں کے مکین شدید گرمی میں اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں

کراچی میں بجلی کا بحران کب ختم ہوگا شہر میں بجلی فراہم کرنے والی واحد کمپنی اضافی فیول ملنے کے باجود بجلی کی پیوار کیوں نہیں بڑھا رہی ۔۔

کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ کسی کو جواب دینے کے لئے تیار نہیں ۔

About The Author