دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اب تک کون سی اہم پاکستانی شخصیات کورونا سے متاثر ہو چکی ہیں

معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔

کورونا کے وار جاری ہیں ۔۔۔ کون کون سی اہم پاکستانی شخصیات کورونا سے متاثر ہو چکی ہیں اس رپورٹ میں جانیئے

معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔۔

اس سے پہلے شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت ا چکا ہےاور وہ آئسولیشن مین جاچکے ہیں ۔۔۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی کورونا متاثرین کی فہرست میں ہیں جو کہ اب صحت یاب ہو چکے ہیں ،،، وزیر ریلوے شیخ رشید نے حال ہی میں کورونا کو شکست دی ہے ۔۔۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا کے مریض بننے کے بعد اب مکمل صحتیاب ہیں۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اب وہ بھی صحت ہوچکے ہیں ۔۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی خطرناک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔۔۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی پی رہنما سعید غنی بھی کورونا وبا سے متاثر ہونے والی اہم شخصیات میں شامل ہیں۔۔

۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی ۔۔۔وزیر بلدیات کامرن بنگش اور وزیر خزانہ بلچستان ظہور بلیدی بھی کورونا وائرس کی بیماری کو ہراچکے ہیں ۔۔

۔بوم بوم شاہد آفریدی بھی کورونا کے شکنجے سے نکلنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

About The Author