جنوری 1, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما آیت اللہ درانی انتقال کرگئے

انہیں پانچ دن قبل کورونا وائرس کے باعث ہسپتال لایا گیا تھاآیت اللہ دروانی کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا

کوئٹہ:پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور سابق ایم این اے آیت اللہ درانی فاطمہ جناح ہسپتال میں انتقال کر گئے

ایم ایس فاطمہ جناح کے مطابق سابق ایم این اے کو پانچ دن قبل کورونا وائرس کے باعث ہسپتال لایا گیا تھاآیت اللہ دروانی کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،

ڈاکٹر آیت اللہ درانی یکم جنوری 1956 کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں پیدا ہوئے

اُنکا تعلق پوپلزئی پوشتون قبائل کی شاخ دورانی قبیلے سے تھا۔

آیت اللہ درانی نے فزکس میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی۔

انیس سو چوہتر سے 1976 تک وہ پیپلز پارٹی کی پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع قلات کے صدر رہے

انیس سو ستترسے 1984 تک صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صدر کے عہدے پر فائز رہے

آیت اللہ دورانی نے 1981- 1988 تک جامعہ بلوچستان کے شعبہ فزکس میں بطور لیکچر بھی خدمات انجام دئیں

انیس سو پچاسی  سے 1989 تک پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر بھی رہے،

آیت اللہ دورانی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 1989 سے 1990 تک وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے بلوچستان آفیئرز کے مشیر بھی رہے ہیں

مرحوم آیت اللہ دورانی 1993 سے 1996 تک چئیرمین بیت المال بلوچستان بھی تعینات رہے

اُنہوں نے 2008 کے عام انتخابات میں NA 268  پیپلز پارٹی کے ٹکٹ  پر الیکشن لڑا جس میں وہ کامیاب ہوئے اور وفاقی وزیر مملکت و انڈسٹریز و پروڈکشن رہے ۔

About The Author