دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 جام پور

( وقائع نگار )

۔ھوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا بارات واپس موضع خان واہ

میں ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار بارات لیکر جانے والے مجاھد حسین وغیرہ جب دلہن کی بستی پہنچے تو مرد وخواتین ٹریکٹر ٹرالیوں سے اتر کر روایتی جھومر کھیلنے لگے

اس دوران ایک نوجوان مسمی ساجد حسین نے پستول بارہ بور سے فائرنگ ھوائی فائرنگ شروع کر دی

جس کے باعث مجاھد حسین کی بیوی مسماة گلزار مائی گولی لگنے سے شدید زخمی ھوکر خون میں لت پت گر پڑی

جسے فوری طور پر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جام پور لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ھو سکی پولیس چوکی

کوٹلہ مغلان نے مجاھد حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ھے

اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔


جام پور ۔

( وقائع نگار )

  جامپور کے خواجہ سراوں کے استاد "” گرو ” بے ضرر ھنس مکھ انسان دوست خواجہ سرا حاجی سردار المعروف میڈم حسنہ رھائش نزد سول کلب جامپور کا انتقال کر گئے ۔

انا للہ و انالیہ راجعون ۔ضلع جام پور کے قیام کی جدوجہد میں آواز حقوق جامپور کے شانہ بشانہ شامل اورسماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے خواجہ سراوں کے

حقوق ان کی رجسٹریشن ان کے مسائل کے حل کیلئیے ھمیشہ کوشاں اور قریبی غریب لوگوں کی امداد کرنے والے اس انتہائی شفیق انسان کی نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد کے

علاوہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراوں نے شرکت کی نماز جنازہ خطیب جامع مسجد عیدگاہ

مولانا نزر حسین سروری نے پڑھائی بعد ازاں انہیں قبرستان ٹھاکریوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

About The Author