نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈی جی خان کلب کی تزئن و آرائش جلد مکمل کی جائے آفیسرز اور کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے انہوں نے

یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ گزشتہ روز تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،ایکسئین بکڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران موجود تھے

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا ڈی جی خان کلب کی بحالی کے منصوبہ میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔افسران موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی کام کی نگرانی کریں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق کا تھانہ چوٹی کا دورہ، تھانہ کی حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمان کی رہائشی بیرکیں،ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی چیک کی تفصیلات کے مطابق

ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق نے تھانہ چوٹی کا اچانک دورہ کیا اور انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کو ہدایت کی کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے

فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹر تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی ڈی پی او نے ایس ایچ او کو مزید ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ

رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں سائلین کی طرف سے دی گئیں

درخواست کو فوری یکسو کریں قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے

مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور

کاروائی عمل میں لائی جائے تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

بی ایم پی کی کاروائی، سات سال بعد دوہرے قتل کا ملزم بلوچستان سے گرفتار کرلیا، قبائلیوں کا خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور حکومت بلوچستان سے رابطہ کرتے ہوئے دوہرے قتل کیس کا ملزم گرفتار کر لیا ہے

2013 میں ملزم پیند خان بزدار نے خان محمد اور یار محمد کو قتل کیااوربلوچستان فرار ہو گیا تھا سات سال سے ملزم پیند خان بزدار مفروتھا

جس پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور حکومت بلوچستان سے رابطہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرا کے

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ ہنگلون منتقل کر دیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے علاقہ مکینوں نے بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ حمزہ سالک کو خراج تحسین پیش کیا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈسڑکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کاایک اجلاس زیر صدارت شیخ الیاس احمد ہوا

جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عابد حسین کو پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کی

ایڈوائزر کمیٹی کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ

کپتان عابد حسین جنوبی پنجاب میں فٹ بال کھیل کو فروغ دینے کیلئے اپنی کاوشوں کو

بروئے کار لائیں گے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے تمام کلبوں کے صدور و سکرٹری

اور دیگر عہدیدارن نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازی خان

جمعیت علماءا سلام پاکستان کے صوبائی نائب امیر جمعیت علماءاسلام (جنوبی پنجاب)رکن تنظیم اہل سنت پاکستان کے مولانا عبدالحمید بزدار نے کہا ہے کہ

حدیث پاک میں خاتم النبین نے وباءکو مسلمانوں کے لئے رحمت اور کفار کے لئے عذاب فرمایا ہے حلال اور حرام میں تمیز نہ کرنا وبا وائرس کی بنیادی وجہ بنی ہے

اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلط کردہ وبائی مرض قدرت کی طرف سے ایک تا ذیانہ عبرت ہے اور ناراضگی کی علامت ہے

جسے وقتاً فوقتاً سرکش انسانوں کی اصلاح کے لئے تنبیہ کی خاطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا جاتا ہے۔ اکیسویں صدی کا انسان مقام انسانیت سے گر گیا تھا ،

بندر خنزیر ، کتے ، بلیاں اور چھپکلیاں تمام حشرات الارض ہڑپ کرنے لگا تھا اور درندہ بن گیا تھا اللہ تعالیٰ جب متکبروں اور سرکش انسانوں کی سزا دینا چاہتے ہیں

تو پھر انہیں بڑی فوجوں سے نہیں مارتے بلہ نمرود جیسے حکمرانوں کو معمولی مچھر سے ختم کر دیتا ہے مغرور انسانوں ،

ظالم حکمرانوں کومعمولی وائر سے سبق سکھاتا ہے اللہ تعالی نے معمولی وائرس کے ذریعے ساری دنیا میں سناٹا طاری کروا دیا لا مذہب اللہ تعالیٰ کے وجود کو ماننے پر مجبور ہو گئے

شراب خانے ، جواخانے بند، نائٹ کلبس بند الغرض گناہ اور سرکشی کے سار ے ذرائع اللہ تعالی نے کلمہ کن کے ذریعے بندکرا دیئے الحکم اللہ،قدرت اور اسلام کا اس بڑا معجزہ کیا ہو گا کہ

اسپین میں سینکڑوں سال سے بند مساجد میں آذانیں وہاں کی حکومتوں نے ہی دلوادیں واشنگٹن کی تقریب میں سب سے بڑے دشمن اسلام حکمران ڈونلڈ ٹرمپ تلاوت سننے پر

مجبور نظر آیا جبار آسمان کے سامنے سرنگوں کر دیا پھر امریکن قوم کی دعاﺅں کی اپیل بھی کی کہ اللہ تعالیٰ امریکہ کو وباءسے نجات دلائے اٹلی کے وزیر اعظم نے روتے ہوئے

اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کی کہ قدرت کا مقابلہ ہم نہیں کر سکتے اٹلی کے تفریحی پارک میں تمام مذاہب والے لبرل الامذہب لوگوں نے اپنے ماتھے رب العالمین کے سامنے ٹیک دیئے رو رو کراعلان کیا

اے اللہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو بچائے انگلینڈ اور امریکہ کے دانشور بانگدہل یہ اعلان کر ہے ہیں کہ مسلمانوں کو دیگر اقوام اور مذاہب کے مقابلے میں

اس وائرس نے بہت کم متاثر کیا ہے کیوںکہ اسلام ظاہری اور باطنی طہارت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور حلال و حرام کے فلسفے کا زیادہ پابند ہے

یہ خدا کی شان ہے کل تک مسلمانوں سے برقعہ ، حجاب اور نقاب اتارنے والے آج حفاظتی لباس، ماسک (نقاب) اور دستانے پہننے پر مجبور ہیںاس مسیحا اور روحانی طبیب حضرت محمد خاتم النبین کے

امت کے شفا خانہ پر جہاں شفاءکاملہ حقیقی پر سکون زندگی ہدایت سے لبریز جام ملتے ہیں جس کی لذت سرور عارضی ہیں ، دائمی ہے

اسلام کا شجر طوبیٰ کی فرحت و شفاءبخش چھاﺅں میں آجاﺅ تمہاری ساری مصیبتیں اور بیماریاں دور ہو جائیں گی ۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، بسکٹ فیکٹری،پولٹری شاپ سمیت04 فوڈپوائنٹس سیل،450لیٹر کھلا آئل,100 لیٹر ملاوٹی دودھ 6کون بسکٹ مشینیں برآمد،

صفائی کے ناقص انتظامات پر12فوڈیونٹس کو 82ہزار روپے کے جرمانے عائد،103شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

123 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر103فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ بسکٹ فیکٹری فیکٹری,ملک شاپ,پولٹری شاپ اور کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 12 فوڈ پوائنٹس کو 82ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دوران چیکنگ 450لیٹر غیر معیاری آئل,100لیٹر مضر صحت دودھ برآمد کیا گیا

اور مضرصحت خوراک موقع پر تلف کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لیہ میں کاروائی کرتے ہوئے الرحمان ملک کولیکشن سنٹر گزشتہ آٹھ بار دی گئی ہدایات پر

عمل نہ کرنے,دودھ میں کیمیکل کی ملاوٹ کرنے اور راجن پور میں واقع پاکیزہ ملک شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر سیل کیا گیا۔مظفرگڑھ میں کاروائی کے

دوران 686کون بسکٹ فیکٹری کو ناقص بسکٹ تیار کرنے پر سیل کیا گیا۔مظفر گڑھ میں عادل کریانہ سٹور کو زائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے پر

سربمہر کیا گیا۔مزید راجن پور میں ایم بشیر پولٹری شاپ کو کم وزن مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے,حشرات کی روک تھام نہ ہونے پر پولٹری شاپ کو سیل کیا گیا۔ اسی طرح دوران چیکنگ

ڈی جی خان ڈویژن میں 124یونٹس کو چیک کیاگیااور103کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 12فوڈپوائنٹس کو82ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے،

سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازی خان

کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحانات کے پیپروں کی مارکنگ انتہائی شفاف اور کورونا ایس او پیز کے مطابق جاری ہے

انشاءاللہ مقرر وقت سے قبل ہی پیپر مارکنگ کا عمل میں مکمل کر لیا جائے گا

یہ بات انہوں نے کروڑ اور لیہ کے مارکنگ سنٹر کے اچانک دورہ کے بعد اپنے بیا ن میں کہی

انہوں نے کہا کہ عالمی وباءسے نمٹنے کے ساتھ ساتھ پیپر ز کی بھی مارکنگ انتہائی شفاف انداز میں

کی جا رہی ہے حکومت کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز کو یقینی بنایا جارہا ہے

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد مارکنگ کا عمل پورا کرکے رزلٹ کی تیاری شروع کر دی جائے گی ۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

انہوں نے وقار کینٹین ڈسپوزل ورکس کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کےلئے مشینری کو پوری

گنجائش کے مطابق چلانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کارپوریشن کے وئیر ہا¶س اور فائر بریگیڈ آفسز کا بھی دورہ کیا

انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

شہر میں صفائی اور سیوریج کے معاملات بہتر کئے جائیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں پابندی کی حامل کھلی 24 دکانیں سربمہر کردی گئیں

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں دکانیں سیل کرائیں۔

انہوں نے کہ لاک ڈاون اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا وائرس کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایا

جارہا ہے خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔


ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر بی ایم پی راکھی گاج کی کاروائی ،

بلوچستان سے پنجاب آنے والے ایرانی ڈیزل سے بھرے تین ٹرکوں کو پکڑ کر تھانے بند کر دیا گیا،

تفصیلات کے مطابقکمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر

ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلنگ کی

کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے ایرانی ڈیزل سے بھرے تین ٹرکوں کو پکڑ لیا۔

ایرانی ڈیزل سے بھرے تینوں ٹرکوں کو بارڈر ملٹری پولیس نے

تھانہ راکھی گاج بند کر دیا ہے۔لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل بلوچستان سے

پنجاب ملتان مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان سمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی

اس موقع پر ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کی ہدایت پر سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

تینوں ٹرکوں کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

About The Author