مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع مظفر گڑھ کے صدر سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ

مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو برطرف کرنے کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے،امید ہے کہ اب اس جج کے کئے گئے

فیصلے بھی کالعدم قرار دئیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے دباؤ میں دئیے گئے وہ بے قصور ہیں انصاف کا تقاضہ ہے کہ میاں نواز شریف کو باعزت طور پر الزامات سے بری کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ روز اول سے ہمارا موقف رہا ہے کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے،انکے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں تھا

جبکہ پارٹی کی جانب سے فیصلہ سنانے والے جج کی ویڈیو بھی سب کے سامنے لائی گئی تھی جس میں جج نے خود دباؤ کا اعتراف کیا اور آج عدلیہ کے فیصلے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ

میاں محمد نواز شریف کو بے بنیاد سزا سنا کر انکی سیاسی ساکھ کو متاثر اور مسلم لیگ(ن) سے 2018 کے انتخابات میں مینڈیٹ چھینا گیا،

انہوں نے کہا کہ 2018میں جس طرح عوامی رائے پر شب خون مارا گیا آج و ہ سب کے سامنے عیا ں ہے، دھاندلی اور انجینئر نگ کے ذریعے بننے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے،

جبکہ میاں نواز شریف، مسلم لیگ(ن) عوام اور انصاف کی عدالتوں میں آج بھی سرخرو ہیں،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج کی برطرفی کے بعد انکے فیصلے بھی کالعدم قرار

دئیے جائیں اور پارٹی قائد کو دی جانے والی بے بنیاد سزاکو فل الفور ختم کیا جائے،جج ارشد ملک کا برطرف ہونا نواز شریف کے بے قصور ہونے کی مضبوط دلیل ہے،

اللہ تعالی نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے نواز شریف اور انکے خاندان کے ساتھ جو ظلم اور زیادتی روا رکھی گئی اسکا اب اس کاازالہ ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ

عدلیہ کے معزز ججوں نے ارشد ملک کو برطرف کر کے انصاف کی مثال قائم کی ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اراضی کے تنازعہ پر گشکوری برادری کے رفیق کھرگروپ کے حامیوں کی ایم پی اے نیاز گشکوری کے حامیوں پر فائرنگ،فائرنگ سے ایم پی اے نیاز خان گشکوری کا چچازادعباس پٹواری شدید زخمی،

تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اطلاع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری ایس ایچ اوسنانواں منیر خان چانڈیہ موقع پرپہنچ گئے،

پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سناواں کے علاقہ موضع کھرشرقی میں رفیق کھر گروپ کے حامی گشکوری برادری کے سجاد عرف بنی

گشکوری اور ہاشم گشکوری کا ایم پی اے نیاز خان گشکوری گروپ کے حامی ایم پی اے کے چچازاد غلام عباس پٹواری گشکوری کے ساتھ اراضی کا تنازع چلا آرہا تھا،

گزشتہ روز پٹواری غلام عباس گشکوری اور مخالف گروپ کے ہاشم گشکوری اور سجاد عرف بنی گشکوری بھی موقع پر موجود تھے کہ اسی اثنا میں غلام عباس گشکوری کے ساتھ ہاشم وغیرہ الجھ پڑے

اور اسی دوران سجاد عرف بنی نے اپنے پسٹل سے فائر کر دیئے جو کہ پٹواری غلام عباس گشکوری کے دائیں گھٹنے کے نیچے ران اور ناف کے نیچے پیٹ میں لگے

جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،اطلاع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری، ایس ایچ او سناواں منیر خان چانڈیہ موقع پر پہنچ گئے،

جنہوں نے زخمی غلام م عباس گشکوری پٹواری کو فوری طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال منتقل کرا دیا،

پولیس تھانہ سنانواں نے سجاف عرف بنی گشکوری،ہاشم گشکوری سمیت عاشق گشکوری اور اس کے بیٹوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔


کوٹ ادو

گھر کے آگے گزرنے پر مخالف نے فالج زدہ معذور شخص پر اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ

دیا،کتے نے معذور کے دونوں پنڈلیوں کو شدید زخمی کردیا،تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل،پولیس متاثرہکے چچازاد کی مدعیت میں کتا مالک کے

خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹھٹھہ گورمانی غربی میں خالد موہانہ نے خونخوار کتا پال رکھا تھا

اور اس کے گھر کے آنے جانے والوں پر کتا چھوڑ دیتا تھا جوکہ علاقہ کے کئی لوگوں کوکاٹ کر زخمی کرچکا تھا،خالد موہانہ کو اہل علاقہ نے کئی بار کہا کہ

وہ اپنا کتا باندھ کر رکھے مگر وہ بازنہ آیا اور اس نے شارع عام سے گزرنے والوں پر کتا چھوڑنے کا کہتا تھا،گزشتہ روز ٹھٹھ گورمانی غربی کا فالج زدہ معذور محمد اکرم جٹ سندھو جو کہ

بول بھی نہیں سکتا تھا شارع عام سے گزررہا تھا کہ خالد موہانہ نے گھر کے آگے گزرا تو خالد موہانہ نے اس پر اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ دیا،کتے نے معذور اکرم کو

دونوں پنڈلیوں پر کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،زخمی معذور کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ داخل کرادیا گیا،پولیس محمود کوٹ نے

متاثرہ معذور محمد اکرم کے کزن اشتیاق سندھو کی مدعیت میں مقدمہ نمبر270/20زیر دفعہ289کے تحت درج کرکے کتا مالک خالد موہانہ کی تلاش شروع کردی ہے


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اوباشوں کی 13سالہ بچے سے زیادتی،نامعلوم مدرس کے گھر سے نقدی طلائی زیورات پارچات چوری اٹھا کر لے گئے،مقدمہ بازی کی رنجش پر مسلح افراد کا محنت کش پر تشدد،ڈنڈوں

سوٹوں سے لہولہان کردیا،معمولی رنجش پر مسلح افراد نے22سالہ نوجوان پر ڈنڈے برسادیے عادی پانی چوروں نے زمیندار کا 25سال پراناکھال مسمار کردیا،

فراڈی نے لاکھوں ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،پولیس نے 3منشیات فروش بھی دھر لئے،بھاری مقدار میں چرس و شراب برآمد،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی پتل شرقی میں محمد جمشید بھٹہ کے 13سالہ بھائی محمد جنید کو

عتیق ہادی اور کامران سانگڑی ورغلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے جہاں دونوں نے اسکے ساتھ بد فعلی کی،

حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرارہوگئے،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر14ڈی محلہ راں کے رہائشی مدرس عبدالرحمن شاہ جوکہ گھر میں بچوں کو تعلیم دینے کیلئے

درسگاہ بنائی ہوئی ہے کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گھر سے سیف الماری کے تالے توڑ کر طلائی زیورات نقدی25ہزار پارچات اور لیپ ٹاپ چوری اٹھا کر لے گئے،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع منسارام میں حاجی محمد تکلیر کے بھانجے محمد ساجد تکلیرکو مقدمہ بازی کی رنجش پر صابر تکلیر نے اپنے دیگر ساتھیوں سبحان تکلیر،صادق تکلیر،

رمضان تکلیر،مصطفی تکلیر،نصراللہ تکلیر،عابد تکلیر5نامعلوم کے ہمراہ اسے ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،

جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھر غربی میں حسینہ بی بی زوجہ غلام رسول سیال کا 27سالہ بیٹا محمد عرفان کو عمر محبوب،محمد عامر،محمد وسیم،

حاجی نذیر نے ڈنڈوں سوٹوں سے شدید گھائل کردیا،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی میں اسحاق گشکوری اور عبداللہ نے نذیر احمد گشکوری کا 25سالہ پرانا کھال مسمار کر دیا،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی ساجھو پرہاڑ غربی میں عبدالستار سپل سے اس کے تعلقدار اشتیاق دستی نے 16لاکھ 5ہزار ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے دوران گشت موضع لون دایہ کے رہائشی سید زاہد شاہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 2کلو سے زائد چرس تھانہ محمود کوٹ نے دوران گشت شراب کی چالو بھٹی واقع موضع

گورمانی غربی میں چھاپہ مارکر شراب فروش اشرف گورمانی کو گرفتارکرکے اس سے60لیٹر دیسی شراب آلات کشید برآمدکرلئے

جبکہ پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت ریلوے اسٹیشن کے قریب موضع کہاوڑ کے رہائشی

غلام شبیر لعل
بیگی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق چئیرمین یونین کونسل شادیخان منڈا جاوید خان دفتری کے ماموں برضائے الہی وفات پا گئے ہیں،

مرحوم کی نماز جنازہ 8 بجے ان کے آبائی گاؤں چاہ ولووالا پر ان کے آبائی گھر پر ادا کی گئی،

جس میں کوٹ ادو کی سایسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے

کثیر تعداد میں شرکت کی


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

مقامی صحافی ملک مجاہد اعوان کی والدہ جو کہ گزشتہ دنوں برضائے الہی سے وفات پا گئیں تھی،

مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی کل 6 جولائی بروز سوموار صبح 9 بجے

بمقام بستی اعوان قصبہ گجرات میں ادا کی جائے گی

%d bloggers like this: