دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمر کا قومی ادارہ صحت کا دورہ

ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے وفاقی وزیر کو ادارےکی کارکردگی سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ریفارمز اسد عمر نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا ۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے وفاقی وزیر کو ادارےکی کارکردگی سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ادارہ صحت ، مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور ان کے کنٹرول کے لئے کس طرح کام کر رہا ہے

،کوویڈ 19 کے کنٹرول کے حوالے سے قومی ادارہ صحت کےرسپانس کےبارے میں بھی بریف کیا گیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی ادارہ صحت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ

این آئی ایچ ، صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کے مطابق خدمات انجام دے رہا ہے اور خاص طور پر کووڈ 19 آؤٹ بریک میں ادارے کا رسپانس قابل ستائش ہے۔

انہوں نےایمرجنسی آپریشن سنٹر سمیت ادارے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا ۔

About The Author