شیخوپورہ کے قریب ٹرین نے مسافر وین کو کچل دیا۔
المناک حادثے میں بائیس زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے ۔ حکام کے مطابق،
حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا ۔ مرنے والوں میں سکھ یاتری بھی شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں ذمہ دار کوچ ڈرائیور کو قرار دے دیا گیا،،
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے ریلوے کراسنگ پر لگے
بورڈ اور سپیڈ بریکر کو نظر انداز کیا۔ کوچ ڈرائیور کی غفلت اور جلد بازی سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔
ایک اور ٹرین حادثہ کئی زندگیاں لے گیا ۔
دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس نے شیخوپورہ کے قریب جاتری گاؤں میں کوسٹر کو کچل دیا ۔
ریلوے حکام کے مطابق کوسٹر ڈرائیور نے ریلوے کراسنگ کو جلدی میں کراس کرنے کی کوشش کی ۔
ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے کہا کہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا ۔
المناک حادثے میں مرنے والوں میں سکھ یاتری بھی شامل ہیں ۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے فوراً ذمہ داروں کے خلاف کارروائی حکم دیا ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ڈی ای این کو فوری طور پر معطل کردیا ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،