مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ویت نام میں سونے سے دنیا کا پہلا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے

ہوٹل کی تعمیر پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے

ویت نام میں سونے سے دنیا کا پہلا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے

ہوٹل کی تعمیر پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے،

جسکی پاکستانی روپوں میں مالیت تینتیس ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

سونے سے چمچاتے در و دیوار ، سنہری برتن، خوبصورت، سونے کا باتھ ٹب اور ٹوائلٹ،،،

یہ ماضی کے کسی شہنشاہ کا محل نہیں،، عصرِ حاضر میں تعمیر کیا گیا،،

ایک فائیو اسٹار ہوٹل ہے،، جہاں چار سو سونا ہی سونا ہے،،

ویتنام کے دارلحکومت ہنوئی میں تعمیر ہونے والے اس منفرد ہوٹل کی ہر چیز سونے سے بنائی گئی ،

تمام چیزیں، چوبیس قیراط سونے سے بنائی گئی ہیں،،

ہوٹل کی تعمیر پر تینتیس ارب روپے سے زائد صرف ہوئے ہیں،

ہوٹل کی در و دیوار، دروازے اور چھت سنہری ہیں، برتن،

بیسن، باتھ ٹب اور ٹوائلٹ بھی سونے سے بنے ہیں،

ہوٹل کے سوئمنگ پول کے کناروں پر بھی سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

تین سو بیالیس کمروں پر مشتمل اس ہوٹل کی تعمیر میں تقریبا ایک ہزار کلوگرام سونا استعمال ہوا ہے۔

کسمٹرز کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں آنے سے ایک منفرد احساس ہوتا ہے،،

اور وہ خود کو کسی سلطنت کا شہنشاہ محسوس کرتے ہیں۔

%d bloggers like this: