مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ ہانگ کانگ کے معاملے میں مداخلت سے باز رہے۔ چین

چین 50 سال تک اس شہر کے عدالتی اور قانونی خودمختاری کا تحفظ کرے گا

برطانیہ ہانگ کانگ کے معاملے میں مداخت سے باز رہے،

چین نے برطانیہ کو خبردار کردیا، چین نے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کے لیے شہریت کے وسیع تر

اقدامات کا اعلان کیے جانے کے بعد برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے معاملات میں

مداخلت نہ کرے اور اس فیصلے کے خلاف وہ متعلقہ اقدامات کے ذریعے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

برطانیہ نے چین کی جانب سے نیا سیکیورٹی قانون متعارف کرائے جانے کے بعد ہانگ کانگ کے

شہریوں کو حقوق اور شہریت کی پیشکش کی تھی۔

ہانگ کانگ برطانوی سامراج کا حصہ تھا لیکن 1997 میں اسے اس شرط کے ساتھ چین کے سپرد کیا گیا تھا کہ

چین 50 سال تک اس شہر کے عدالتی اور قانونی خودمختاری کا تحفظ کرے گا،

چین کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اگر برطانیہ یکطرفہ بنیادوں پر کوئی اقدام کرتا ہے

تو وہ اپنے اختیارات اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا

اور چین اس سلسلے میں اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔

%d bloggers like this: