بھارتی حکومت نے 33 روسی لڑاکا طیاروں کی خریداری اور 59 طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی۔
یہ منظوری ایسے وقت پر دی گئی جب چین اور بھارت مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے لداخ میں آمنے سامنے ہیں،
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق 21 میگ 29 اور ایک درجن ایس یو 30 جیٹ طیاروں کی منظوری دے دی
جس پر مجموعی طور پر 2 ارب 43 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ
59 دیگر میگ 29 کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ خریداری کا مقصد فائٹر اسکواڈرن کی استعداد کو بڑھانے کے
لیے ایئر فورس کی طویل المیعاد ضرورت کو پورا کرنا ہے۔
وزارت دفاع نے روسی ایئر ٹو ایئر میزائل کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری